🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

313. مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ
جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 449
449 - أَخْبَرَنَا الْخَصِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أبنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَحْمَدَ النَّسَائِيُّ، أبنا أَبِي، أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا كَثِيرٌ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ رِبْعِيٍّ، قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ لَيَالِي سَارَ النَّاسُ إِلَى عُثْمَانَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ»
ربعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جس دور میں (فتنہ پرور) لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف چل پڑے تھے میں مدائن میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی طرف گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 449]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 408، 409، 4587، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23755»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہونے، خلافت اسلامیہ کی تذلیل کرنے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے شخص کی مذمت کی گئی ہے کہ ایسے شخص کی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں، جب وہ خالق کا ئنات سے ملاقات کرے گا تو اسے کوئی مقام و مرتبہ نہیں ملے گا۔ ظاہر ہے کہ ایسا شخص اخروی فلاح سے محروم رہے گا۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں