🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

399. طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ، طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ
خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے علم پر عمل کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 615
615 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ الْبَزَّارُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، سَنَةَ عِشْرِينَ وَمِئَتَيْنِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ وَعَنْبَسَةِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ غُنَيْمٍ الْكَلَاعِيِّ، عَنْ نصيحٍ الْعَنْسِيِّ , عَنْ رَكْبٍ الْمِصْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طُوبَى لِمَنْ تَوَاضَعَ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَذَلَّ فِي نَفْسِهِ فِي غَيْرِ مَسْكَنِةٍ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ وَالْحِكْمَةِ، وَرَحِمَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَسْكَنَةِ، طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ، طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ»
سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے (اپنے اندر) کوئی نقص و عیب نہ ہونے کے باوجود عاجزی اختیار کی اور فقر و محتاجی نہ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو کم تر سمجھا اور اس مال میں سے خرچ کیا جو اس نے بغیر کسی گناہ کے جمع کیا تھا اور اہل فقہ و حکمت سے میل جول رکھا اور غریب و مسکین لوگوں پر رحم کیا، خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی، خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے اپنے علم پر عمل کیا، ضرورت سے زائد مال میں سے خرچ کیا اور غیر ضروری بات سے رکا رہا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 615]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 3116، ابن الاعرابي: 2307» عنبسہ بن سعیدبن غنیم ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں