🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

441. «اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»
تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لئے وہ عمل آسان کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پید کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 674
674 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمَقَابِرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ شَاهِينٍ، قَالَ: ثنا مَسْعُودُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ فِي حَدِيثٍ وَذَكَرَهُ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں یہ بات بھی ارشاد فرمائی اور انہوں نے اسے بیان کیا۔ تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنة لابن ابي عاصم: 173» ابوحنیفہ ضیعف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تشریف فرما تھے پھر آپ نے ایک چیز لی اور اس سے زمین کریدنے لگے اور فرمایا: تم میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کا جنت یا جہنم کا ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: اللہ کے رسول! پھر ہم کیوں نہ اپنی تقدیر پر بھروسہ کر لیں اور نیک عمل چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک عمل کرو ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے، جو نیک ہو اس کے لیے نیکوں کے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں اور جو بد بخت ہو اس کے لیے بد بختوں کے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں۔ پھر آپ نے یہ آیت ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى ● وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى ● ﴾ [سورة الليل آية 5-6] آخر تک پڑھی۔ [بخاري: 4949]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں