🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

465. «احْثُوا فِي وَجْهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ»
(روبرو) تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈالو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 711
711 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أبنا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَمَدَحَ عُثْمَانَ، فَقَامَ الْمِقْدَادُ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا لَكَ؟، فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أَدَعُ شَيْئًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی آکر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اس کے چہرے پر مٹی ڈالنے لگے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں تو اس چیز کو نہیں چھوڑ سکتا جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: [مسند الشهاب/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 565،جزء2» یزید بن ابی زیا دمنکرالحدیث ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
ہمام بن حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ بھاری جسم کے تھے وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور اس کے منہ پر کنکریاں ڈالنے لگے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تم کیا کر رہے ہو؟ تو انہوں نے کہا: کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جب تم (روبرو) تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈالو۔ [مسلم: 3002]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں