🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

467. أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ
اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 713
713 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَهْضَمِ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 713]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 3 /55، شعب الايمان: 10460»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
714 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، نا أَبُو عِمْرَانَ مُوسَى بْنُ الْقَاسِمِ، نا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الدُّنْيَا، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 3 /55، شعب الايمان: 10460»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے دو باتیں معلوم ہوئیں:
① کھانے پینے کی دعوت میں حتی الوسع یہی کوشش کرنی چاہیے کہ نیک اور پرہیزگار لوگ شرکت کریں جیسا کہ ایک حدیث میں ہے: صرف مؤمن کی صحبت اختیار کر اور تیرا کھانا بھی صرف متقی ہی کھائے۔ [أبو داود: 2832، وسنده صحيح]
ہاں کسی ضرورت کے تحت گناہ گاروں کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے کیونکہ اہل علم کے بقول یہاں کھانے سے مراد دعوت کا کھانا ہے نہ کہ ضرورت کا کھانا، ضرورت کے کھانے میں کوئی امتیاز نہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا ‎﴾ (الدہر: 8) اور وہ اس (اللہ) کی محبت میں مسکین یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔ یہاں یتیم، مسکین اور قیدی سے مراد ہر طرح کے لوگ ہیں۔
② بھلائی و نیکی سب مسلمانوں کے ساتھ کرنی چاہیے خواہ وہ پرہیزگار ہو یا غیر پرہیزگار، کیونکہ اسلام نے ہر کسی کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں