🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

469. أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا
حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 716
716 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا، فَإِنَّ كَلًّا مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقُ لَهُ مِنْهَا»
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو کیونکہ ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 716]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2142، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10514، والبزار فى «مسنده» برقم: 3719، السنة لابن ابي عاصم: 418»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کی زندگی اور رزق مقرر ہے کوئی شخص اپنی زندگی کی مدت اور اپنا رزق مکمل کیے بغیر ہر گز نہیں مرے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ ٰ نے جو روزی تمہارے مقدر میں لکھی ہوئی ہے اسے حاصل کرنے کے لیے شریعت کی حدود میں رہ کر محنت و کوشش کرو لیکن مقدم اپنی آخرت ہی کو رکھو، ایسا نہ ہو کہ حصول دنیا میں اس قدر مگن ہو جاؤ کہ حلال وحرام کی تمیز ہی کھو بیٹھو، ہر وقت دنیا کے پیچھے بھاگتے پھرو اور دین سے دوری اختیار کر لو۔ اعتدال اور میانہ روی کو لازم پکڑو اور آخرت کا خیال اپنے سامنے رکھو، تھوڑی سی مختصر کوشش اگر دنیا کے لیے بھی ہو تو کوئی حرج نہیں مگر پورا دل مت لگاؤ کہ آخرت ہی بھلا بیٹھو۔

ایک حدیث میں ہے: لوگو! اللہ سے ڈرتے رہو اور مال و دولت کے حصول کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، بلاشبہ کسی آدمی کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک وہ اپنا پورا رزق حاصل نہ کر لے اگر چہ اس کے حصول میں کچھ تاخیر ہو جائے لہٰذا تم اللہ سے ڈرتے رہو اور حصول دولت کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، جو چیز حلال ہو اسے لے لو اور جو حرام ہو اسے چھوڑ دو۔ [ابن ماجه: 3144، وقال شخينا على زئي: صحيح]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں