مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
530. مَا امْتَلَأَتْ دَارٌ حَبَرَةً إِلَّا امْتَلَأَتْ عِبْرَةً
جو گھر خوشیوں سے بھرتا ہے وہ عبرت ونصیحت سے ضرور بھرتا ہے
حدیث نمبر: 803
803 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، بِمَكَّةَ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أبنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا امْتَلَأَتْ دَارٌ حَبَرَةً إِلَّا امْتَلَأَتْ عِبْرَةً، وَمَا كَانَ فَرْحَةٌ إِلَّا تَبِعَتْهَا تَرْحَةٌ»
یحییٰ بن ابی کثیر سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، جو گھر خوشیوں سے بھرتا ہے وہ عبرت و نصیحت سے ضرور بھرتا ہے اور ہر خوشی کے بعد رنج ضرور آتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 263» یحییٰ بن ابی کثیر اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان انقطاع ہے۔ نیز عکرمہ بن عمار مدلی کا عنعنہ بھی ہے۔