🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

648. إِنَّ عَذَابَ هَذِهِ الْأُمَّةِ جُعِلَ فِي دُنْيَاهَا
بے شک اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1000
1000 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْفَرَّاءُ، أبنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ فَجَعَلَ يَخْتَلِفُ إِلَيْهِ بِرُءُوسِ الْخَوَارِجِ، كُلَّمَا جِيءَ بِرَأْسٍ قُلْتُ: إِلَى النَّارِ، قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، يَعْنِي الْخَطْمِيَّ: أَلَا تَعْلَمُ يَا ابْنَ أَخِي أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ عَذَابَ هَذِهِ الْأُمَّةِ جُعِلَ فِي دُنْيَاهَا»
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں عبید اللہ بن زیاد کے پاس بیٹھا ہوا تھا اس کے پاس یکے بعد دیگر خوارج کے سر لائے جا رہے تھے جب بھی اس کے پاس کوئی سر لایا جاتا تو میں کہتا: جہنم کے لیے۔ کہتے ہیں کہ تب سیدنا عبداللہ بن یزید حطمی رضی اللہ عنہ بول اٹھے: اے بھتیجے! کیا تم جانتے نہیں کہ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ: بے شک اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا گیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1000]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه العلل ومعرفة الرجال: 5872، حاكم: 253/4، شعب الايمان: 9341»
وضاحت: تشریح: -
کسی شخص کا نام لے کر یا کسی کی طرف اشارہ کر کے یہ کہنا کہ یہ دوزخی ہے، جائز نہیں۔ باقی جہاں تک دنیا میں عذاب کی بات ہے تو اس سے مراد اس امت کے اہل ایمان ہیں انہیں آخرت میں کفار کی طرح عذاب نہیں ہوگا۔ مزید دیکھیں حدیث نمبر 970۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں