🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

737. إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ
مجھے تو اپنی امت پر گمراہ آئمہ کا خطرہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1166
1166 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْفَرَّاءُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَضِرِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَزَّارُ، ثنا سِيدَانُ بْنُ مُضَارِبٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے تو اپنی امت پر گمراہ آئمہ کا خطرہ ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4252، والترمذي: 2229، ابن ماجه: 3952، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22828»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ مسلمانوں کی اجتماعیت کو پارہ پارہ کرنے اور ان کے دین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی جو چیز ہے وہ مسلمانوں کی قیادت و رہبری اور پیشوائی کرنے والے لیڈروں خواہ وہ مذہبی ہوں یا سیاسی، کا گمراہ ہوتا ہے کیونکہ انفرادی حیثیت میں کسی بھی شخص کے گمراہ ہونے کا نقصان اس کی ذات تک محدود رہتا ہے لیکن قائد اور لیڈر کی گمراہی کا نقصان پوری قوم اور جماعت کو متاثر کرتا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں