🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

789. خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ
تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے، خوب تو بہ کرنے والے ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
1271 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ كَامِلٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا، عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے، خوب توبہ کرنے والے ہوں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 700، شعب الايمان: 6719»
عبدالرحمٰن بن اسحاق ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مومن بندے کا کوئی نہ کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جس کی اسے عادت پڑ جاتی ہے، وقتا فوقتا (وہ اسے کرتا رہتا ہے) یا ایسا گناہ ہوتا ہے جس پر وہ ڈٹا رہتا ہے وہ اسے نہیں چھوڑتا حتی ٰکہ خود (دنیا) چھوڑ جاتا ہے، بے شک مومن آزمائش میں پڑنے والا، خوب تو بہ کرنے والا، بہت بھولنے والا پیدا کیا گیا ہے جب اسے (توبہ کی) یا ددہانی کرائی جائے تو وہ اسے یاد کر لیتا ہے۔ [المعجم الكبير: 11810، و سندہ حسن]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں