🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


1. بَابُ بَيَانِ قِرَاءَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ وَكَيْفِيَّةِ التِّلاَوَةِ فِي الرَّكَعَاتِ
باب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز میں قراءت اور رکعتوں میں تلاوت کی کیفیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 78
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا ابْنُ جَابِرٍ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى الْغَسَّانِيَّ، حَدَّثَهُ , عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ الأَنْصَارِيِّ حَدَّثَهُ، عَنِ الصُّنَابِحِيّ، أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، " فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَةٍ مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ، يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ، فَلَمَّا قَامَ فِي الثَّالِثَةِ ابْتَدَأَ الْقِرَاءَةَ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى كَادَتْ ثِيَابِي تَمَسُّ ثِيَابَهُ، فَسَمِعْتُهُ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَقَرَأَ: رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا سورة آل عمران آية 8" .
ابو عبد الله الصناسجی سے مروی ہے، انہوں نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز (مغرب) ادا کی، تو انہوں نے پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور قصار مفصل سے ایک ایک سورۃ جہری قراءت سے پڑھی، پھر جب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے اور قراءت شروع کی تو (صناسجی کہتے ہیں) میں ان کے اتنا قریب ہوا قریب تھا کہ میرے کپڑے ان کے کپڑوں کو لگتے، میں نے سنا آپ نے ام القرآن پڑھی، اور یہ آیت: اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر۔ [آل عمران: 8] پڑھی۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن قيس بن الحارث عن الصنابحي/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح موطا امام مالك، الصلوة، باب القراءة فى المغرب والعشاء: 171، مصنف عبد الرزاق: 2698، معرفة السنن والآثار للبيهقي: 744، مصنف ابن ابي شيبه 3683، مسند الشافعي: 144»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں