صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ لِلَّفْظَةِ الْمُجْمَلَةِ الَّتِي ذَكَرْتُهَا،
گذشتہ مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان
حدیث نمبر: Q11
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا نَفَى قَبُولَ الصَّلَاةِ لِغَيْرِ الْمُتَوَضِّئِ الْمُحْدِثِ الَّذِي قَدْ أحَدَثَ حَدَثًا يُوجِبُ الْوُضُوءَ، لَا كُلِّ قَائِمٍ إِلَى الصَّلَاةِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُحْدِثٍ حَدَثًا يُوجِبُ الْوُضُوءَ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بے وضو شخص کی نماز کی قبولیت کی نفی کی ہے جس نے وضو واجب کرنے والا حدث کیا ہو (جیسے پیشاب یا پاخانہ وغیرہ) نہ کہ ہر اس شخص کی نماز کی قبولیت کی نفی جو نماز کی ادائیگی کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور اُس نے وضو واجب کرنے والا کوئی حدث نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْوُضُوءِ/حدیث: Q11]
حدیث نمبر: 11
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، وَعَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُقْبَلُ صَلاةُ أَحَدِكُمْ إِذَا أَحْدَثَ، حَتَّى يَتَوَضَّأَ"
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”جب تم میں سےکسی شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی، یہاں تک کہ وہ وضو کر لے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْوُضُوءِ/حدیث: 11]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 135، 6954، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 225، وابن الجارود فى "المنتقى"، 73، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 11، وأبو داود فى (سننه) برقم: 60، والترمذي فى (جامعه) برقم: 76، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 575، 764، 1108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8193»