🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

338. ‏(‏105‏)‏ بَابُ الْمُخَافَتَةِ بِالْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَتَرْكِ الْجَهْرِ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ‏.‏
ظہر اور عصر کی نماز میں سری قرأت کرنے اور ان میں جہری قرأت نہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 505
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الأَعْمَشُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا " أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ عَلِمْتُمْ؟ قَالَ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ" وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ، وَالْمَخْزُومِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ"
جناب ابومعمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں (کرتے تھے) ہم نے عرض کی تو آپ کو کیسے معلوم ہوتا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت کی ہے) انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کے ہلنے سے (ہمیں علم ہو جاتا تھا) اس حدیث کے راوی جناب دورقی، مخزومی اور ابوکریب نے آپ کی داڑھی کے ہلنے سے کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 746، 760، 761، 777، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 505، 506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1826، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 801، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21441، والحميدي فى (مسنده) برقم: 156»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 506
نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَقَالَ سَلْمٌ: عَنِ الأَعْمَشِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ". نا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: لِحْيَتِهِ
امام صاحب نے اپنے دو اساتذہ کرام جناب یعقوب الدورقی اور سلم بن جنادہ کی سند سے اعمش سے مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے اور یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کے ہلنے سے ہمیں معلوم ہوتا تھا۔ امام صاحب نے اپنے استاد محترم جناب بشربن خالد العسکری کی سند سے روایت بیان کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی سے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 746، 760، 761، 777، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 505، 506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1826، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 801، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21441، والحميدي فى (مسنده) برقم: 156»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں