🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

361. ‏(‏128‏)‏ بَابُ فَضْلِ السُّجُودِ عِنْدَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ وَبُكَاءِ الشَّيْطَانِ وَدُعَائِهِ بِالْوَيْلِ لِنَفْسِهِ عِنْدَ سُجُودِ الْقَارِئِ السَّجْدَةَ‏.‏
سجدہ کی آیت تلاوت کرنے پر سجدہ کرنے کی فضیلت کا بیان، آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد قاری قرآن کے سجدہ کرنے پر شیطان کے رونے سے اپنے لیے ہلاکت و بربادی کی دعا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 549
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أنا جَرِيرٌ . ح وَنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ جَمِيعًا، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ، اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي، وَيَقُولُ: يَا وَيْلَهُ، أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ، فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ، فَأَبَيْتُ فَلِيَ النَّارُ" . فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ، قَالَ: فَعَصَيْتُهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدم کا بیٹا سجدہ والی آیت تلاوت کرکے سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتے ہوئے اس سے الگ ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ ہائے میری بربادی، ابن آدم کو سجدے کا حُکم دیا گیا تو اُس نے سجدہ کیا لہٰذا اس کے لئے جنّت ہے۔ اور مجھے سجدے کا حُکم دیا گیا تو میں نے (سجدہ کرنے سے) انکار کر دیا چنانچہ میرے لئے (جہنم کی) آگ ہے۔ جریر کی حدیث میں ہے۔ میں نے اس کی نافرمانی کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 81، 81، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 549، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2759، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1052، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 187، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3764، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9844، والبزار فى (مسنده) برقم: 9165»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں