🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

381. ‏(‏148‏)‏ بَابُ الْأَمْرِ بِإِعَادَةِ الصَّلَاةِ إِذَا لَمْ يَطْمَئِنَّ الْمُصَلِّي فِي الرُّكُوعِ أَوْ لَمْ يَعْتَدِلْ فِي الْقِيَامِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ‏.‏
جب نمازی رکوع میں اطمینان و سکون اختیار نہ کرے یا رکوع سے سراٹھانے کے بعد قیام میں اعتدال نہ کرے تو اسے نماز دوبارہ پڑھنے کا حکم ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 590
نا بُنْدَارٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ"، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَعْلَمُ غَيْرَ هَذَا، قَالَ: فَقَالَ: " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ جَالِسًا، وَافْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاتِكَ كُلِّهَا" . قَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ: عَنْ سَعِيدٍ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْبَارُ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّا رَوَى هَذَا الْخَبَرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ غَيْرُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، إِنَّمَا قَالُوا: عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اُس نے نماز پڑھی، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واپس جا کر نماز پڑھو، تم نے نماز نہیں پڑھی۔ حتیٰ کہ اُس نے تین بار اس طرح نماز پڑھی (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے واپس جا کر دوبارہ نماز پڑھنے کا حُکم دیا) بالآخر اُس شخص نے عرض کی کہ اُس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے، میں اس کے علاوہ (نماز کا طریقہ) نہیں جانتا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اُسے نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے) فرمایا: جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہو، پھر قرآن مجید سے تمہیں جو یاد ہو۔ اُس کی تلاوت کرو، پھر رُکوع کرو تو پورے اطمینان کے ساتھ رُکوع کرو، پھر رُکوع سے سر اُٹھاؤ تو بالکل سیدھے کھڑے ہو جائے، پھر سجدہ کرو تو مکمّل اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو، پھر (سجدے سے سر اُٹھاؤ تو) بالکل سیدھے بیٹھ جاؤ، اپنی پوری نماز میں اسی طرح (مکمّل اطمینان اور سکون اختیار) کرو۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن خلاد کی رفاعہ بن رافع سے روایات کو کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے روایت کرنے والے راویوں میں سے یحیٰی بن سعید کے سوا کسی روای نے اسے عبید ﷲ بن عمر عن سعید عن ابیہ سے بیان نہیں کیا بلکہ وہ سب اسے حضرت سعید کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 757، 793، 6251، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 397، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 454، 461، 590، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1890، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 883، وأبو داود فى (سننه) برقم: 856، والترمذي فى (جامعه) برقم: 303، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1060، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2295، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9766»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں