الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
535. (302) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ هَذَا الْخَبَرَ فِي ذِكْرِ الْمَرْأَةِ لَيْسَ مُضَادَّ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ یہ حدیث جس میں عورت کے نمازی کے سامنے سے گزرنے سے نماز کے ٹوٹ جانے کا ذکر ہے۔
حدیث نمبر: Q830
خَبَرِ عَائِشَةَ إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَرَادَ أَنَّ مُرُورَ الْكَلْبِ وَالْمَرْأَةِ وَالْحِمَارِ يَقْطَعُ صَلَاةَ الْمُصَلِّي لَا ثُوِيَّ الْكَلْبِ وَلَا رَبْضَهُ وَلَا رَبْضَ الْحِمَارِ، وَلَا اضْطِجَاعَ الْمَرْأَةِ يَقْطَعُ صَلَاةَ الْمُصَلِّي، وَعَائِشَةُ إِنَّمَا أَخْبَرَتْ أَنَّهَا كَانَتْ تَضْطَجِعُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، لَا أَنَّهَا مَرَّتْ بَيْنَ يَدَيْهِ
(حالانکہ یہ احادیث) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے خلاف نہیں ہیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ کُتّے، عورت اور گدھے کا (نمازی کے آگے سے) گزرنا نمازی کی نماز کو کاٹ دیتا ہے، کُتّے کا ٹھہرنا یا بیٹھنا، گدھے کا بیٹھنا اور عورت کا لیٹنا نمازی کی نماز کو نہیں کاٹتا۔ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تو یہ بتایا ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوتی تھیں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے، یہ نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے گزری تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: Q830]
حدیث نمبر: 831
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الشَّامِيُّ ، نَا هِشَامٌ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تُعَادُ الصَّلاةُ مِنْ مَمَرِّ الْحِمَارِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالْكَلْبِ الأَسْوَدِ" قُلْتُ: مَا بَالُ الأَسْوَدِ مِنَ الْكَلْبِ الأَصْفَرِ، مِنَ الْكَلْبِ الأَحْمَرِ، فَقَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي، فَقَالَ:" الْكَلْبُ الأَسْوَدُ شَيْطَانٌ"
جناب عبداللہ بن صامت رحمه الله سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گدھے، عورت اور سیاہ کُتّے (کے نمازی کے آگے) سے گزرنے کی وجہ سے نماز لوٹائی جائے گی۔ میں نے پوچھا کہ سیاہ کُتّے کا زرد یا سرخ کُتّے سے فرق ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ”سیاہ کُتّا شیطان ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 831]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 510، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 806، 830، 831، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2383، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 749، وأبو داود فى (سننه) برقم: 702، والترمذي فى (جامعه) برقم: 338، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1454، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 952، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3537، 3538، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21718»