صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1058. (107) بَابُ ذِكْرِ إِدْرَاكِ الْمَأْمُومِ مَا فَاتَهُ مِنْ سُجُودِ الْإِمَامِ بَعْدَ رَفْعِ الْإِمَامِ رَأْسَهُ.
اس بات کی بیان کہ امام کے سجدے کا جو حصّہ مقتدی سے فوت ہوجائے گا مقتدی اسے امام کے سر اُٹھانے کے بعد پالے گا
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ” بیشک امام تم سے پہلے سجدہ کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے تو یہ اس کے برابر ہو جائے گا۔ (یعنی تمہارا دیر سے سجدہ کرنا اور دیر سے سر اُٹھا نا، اس سے تمہارا اور امام کا سجدہ برابر ہو جائے گا) اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ”میں جس قدر بھی تم سے پہلے سجدے میں جاؤں گا تم وہ مقدار میرے سر اٹھانے کے بعد پا لوگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1601]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 404، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1584، 1593، 1596، 1601، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2167، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 829، وأبو داود فى (سننه) برقم: 972، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 847، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2661، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1249، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19813»