🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اس بات کی دلیل کا بیان کہ اس گھڑی میں دعا نماز میں نماز کے انتظار کی وجہ سے قبول ہوگی

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1740
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: وَقَالَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ , قُلْنَا: يُزَهِّدُهَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى إِبَاحَةِ الدُّعَاءِ فِي الْقِيَامِ فِي الصَّلاةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جمعہ کے دن ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بھی نماز کی حالت میں کھڑے ہوئے اس گھڑی کو پا لیتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے وہی چیزعطا کر دیتا ہے۔ جناب ابن عون کی روایت میں ہے کہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے سر کی طرف اشارہ کیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بہت تھوڑا بتا رہے تھے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ نماز کی حالت میں کھڑے ہوکر دعا کرنا جائز ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1740]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں