🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نماز جمہ کے بعد زمین میں میں پھیل جانا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل تلاش کرنا مستحب ہے
تخریج الحدیث:

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1878
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ وَهُوَ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ قَدْرًا طَوِيلا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيُصَلِّي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُصَلِّيَ". فَقُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ لأَيِّ شَيْءٍ تَصْنَعُ هَذَا؟ قَالَ:" لأَنِّي رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُرْسَلِينَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا يَصْنَعُ" يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَلا هَذِهِ الآيَةَ: فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ سورة الجمعة آية 10 إِلَى آخِرِ الآيَةِ"
جناب عبداللہ بن بسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب وہ نماز جمعہ ادا کرلیتے تو مسجد سے نکل کر بہت دور تشریف لے جاتے۔ پھر وہ مسجد میں واپس آتے اور جتنی نماز اللہ تعالیٰ اُن کے لئے مقدر کرتا وہ ادا کرتے۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے آپ یہ کام کیوں کرتے ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ کیونکہ میں نے سید المرسلین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور یہ آیت تلاوت کی «‏‏‏‏فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ» ‏‏‏‏ [ سورة الجمعة: 10 ] پھر جب نماز پوری ہو جائے تو تم زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1878]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں