🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نفلی روزے رکھنے کی رخصت کا بیان

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2141
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ طَعَامَنَا، فَجَاءَ يَوْمًا، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ ذَلِكِ الطَّعَامِ؟". فَقُلْتُ: لا. فَقَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کھانے کو پسند فرماتے تھے۔ پس ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا: کیا تمہارے پاس اس کھانے سے کچھ ہے؟ تو میں نے عرض کیا کہ نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پھر) میں روزے سے ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2141]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3628، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2455، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8009، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2232، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24857، والحميدي فى (مسنده) برقم: 190»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2142
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ ذَكَرْنَا أَخْبَارَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ وَأَمْرِهِ بِالصَّوْمِ مَنْ لَمْ يَجْمَعْ صِيَامَهُ مِنَ اللَّيْلِ فِي أَبْوَابِ صَوْمِ عَاشُورَاءَ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ہم نے عاشوراء کے روزے کے ابواب میں عاشوراء کے روزے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کردی ہیں۔ جن میں آپ کا یہ حُکم بھی ہے کہ جس شخص نے رات کو نیت نہیں بھی کی وہ بھی عاشوراء کا روزہ رکھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2142]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، (الصحيحة برقم: 2624)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں