صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1764. (23) بَابُ تَوْدِيعِ الْمُسْلِمِ أَخَاهُ عِنْدَ إِرَادَةِ السَّفَرِ
اپنے مسلمان بھائی کو سفر کے وقت الوداع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2531
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ ، يَقُولُ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَرَدْتُ سَفَرًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: انْتَظِرْ حَتَّى أُوَدِّعَكَ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوَدِّعُنَا: " اسْتَوْدِعِ اللَّهَ دِينَكَ، وَأَمَانَتَكَ، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ"
جناب قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں سفر پر جارہا ہوں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تھوڑا انتظار کرو حتّیٰ کہ میں تمہیں ویسے ہی رخصت کرسکوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس دعا کے ساتھ الوداع کہتے تھے «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ» ”میں تمہارے دین، تمھاری امانتداری اور تمہارے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2531]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2531، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2693، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1623، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10420، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4612»