اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. باب إِثبات رؤية المؤمنين في الآخرة ربهم سبحانه وتعالى
باب: اللہ تعالیٰ کا دیدار مومنوں کو آخرت میں ہوگا
حدیث نمبر: 113
113 صحيح حديث أَبِي مُوسَى، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا، وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ، آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا، وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلاَّ رِدَاءُ الْكِبْر عَلَى وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جنت میں) دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام ضروری چیزیں چاندی کی ہوں گی، اور دو دوسرے باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام دوسری چیزیں سونے کی ہوں گی، اور جنت عدن میں جنتیوں کے اپنے رب کے دیدار کے درمیان کوئی چیز سوائے کبریائی کی چادر کے، جو اس کے (اللہ رب العزت کے) چہرے پر ہوگی، حائل نہ ہوگی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/کِتَابُ الْاِیْمَانِ/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 55 سورة الرحمن: 1 باب قوله (ومن دونهما جنتان»
الحكم على الحديث:
«صحیح»