🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

395. باب استحباب استلام الركنين اليمانيين في الطواف دون الركنين الآخرين
باب: طواف میں دونوں ارکان یمانی کا چھونا مستحب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
797 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَا تَرَكْتُ اسْتِلاَمَ هذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ فِي شِدَّةٍ وَلاَ رَخَاءٍ مُنْذ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکن یمانی کو چومتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے بھی ان کے چومنے کو، خواہ سخت حالات ہوں یا نرم، نہیں چھوڑا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 797]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 57 باب الرمل في الحج والعمرة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
798 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَنَّهُ قَالَ: وَمَنْ يَتَّقِي شَيْئًا مِنَ الْبَيْتِ وَكَانَ مُعَاوِيَةُ يَسْتَلِمُ الأرْكَانَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ، إِنَّهُ لاَ يُسْتَلَمُ هذَانِ الرُّكْنَانِ
ابوالشعثاء نے کہا: بیت اللہ کے کسی بھی حصے سے بھلا کون پرہیز کر سکتا ہے؟ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ چاروں رکنوں کا استلام کرتے تھے، اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا کہ ہم ان دو ارکان (شامی اور عراقی) کا استلام نہیں کرتے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 59 باب من لم يستلم إلا الركنين اليمانيين»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں