اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
625. باب النهي عن طلب الإمارة والحرص عليها
باب: امارت کی درخواست اور حرص منع ہے
حدیث نمبر: 1197
1197 صحيح حديث عَبْدِ الرَّحْمنِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَبْدَ الرَّحْمنِ بْنَ سَمُرَةَ لاَ تَسْأَلِ الإِمَارَةَ، فَإِنَّكَ إِنْ أُوتِيتَهَا عَنْ مَسْئَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا، وَإِنْ أُوتِيتَهَا مِنْ غَيْرِ مَسْئَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبدالرحمن بن سمرہ! کبھی کسی حکومت کے عہدے کی درخواست نہ کرنا؛ کیونکہ اگر تمہیں یہ مانگنے کے بعد ملے گا تو اللہ پاک اپنی مدد تجھ سے اٹھا لے گا، تو جان، تیرا کام جانے، اور اگر وہ عہدہ تمہیں بغیر مانگے مل گیا تو اس میں اللہ کی طرف سے تمہاری اعانت کی جائے گی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 83 كتاب الأيمان والنذور: 1 باب قول الله تعالى (لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1198
1198 صحيح حديث أَبِي مُوسى وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ أَبُو مُوسى: أَقْبَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعِي رَجُلاَنِ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ، أَحَدُهُمَا عَنْ يَمِينِي وَالآخَرُ عَنْ يَسَارِي، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ فَكِلاَهُمَا سَأَلَ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسى أَوْ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ قَالَ، قُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَك بِالْحَقِّ مَا أَطْلَعَانِي عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمَا، وَمَا شَعَرْتُ أَنَّهُمَا يَطْلُبَانِ الْعَمَلَ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى سِوَاكِهِ تَحْتَ شَفَتِهِ قَلَصَتْ فَقَالَ: لَنْ أَوْ لاَ نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ، وَلكِنِ اذْهَبْ أَنْتَ يَا أَبَا مُوسى أَوْ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ إلَى الْيَمَنِ ثُمَّ اتَّبَعَهُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ أَلْقَى لَهُ وِسَادَةً، قَالَ: انْزِلْ وَإِذَا رَجُلٌ عِنْدَهُ مُوثَقٌ قَالَ: مَا هذَا قَالَ: كَانَ يَهُودِيًّا فَأَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ قَالَ: اجْلِسْ قَالَ: لاَ أَجْلِسُ حَتَّى يُقْتَلَ، قَضَاءُ اللهِ وَرَسُولِهِ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ ثُمَّ تَذَاكَرَا قِيَامَ اللَّيْلِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَمَّا أَنَا فَأَقُومُ وَأَنَامُ، وَأَرْجُو فِي نَوْمَتِي مَا أَرْجُو فِي قَوْمَتِي
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میرے ساتھ اشعر قبیلے کے دو شخص تھے۔ ایک میرے داہنی طرف تھا اور دوسرا بائیں طرف۔ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کر رہے تھے۔ دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خدمت کی درخواست کی، یعنی حکومت اور عہدے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو موسیٰ یا عبداللہ بن قیس!“ (راوی کو شک ہے)۔ میں نے اسی وقت عرض کیا: یا رسول اللہ! اس پروردگار کی قسم جس نے آپ کو سچا پیغمبر بنا کر بھیجا ہے، انہوں نے اپنے دل کی بات مجھ سے نہیں کہی تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ دونوں شخص خدمت چاہتے ہیں۔ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جیسے میں اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسواک کو دیکھ رہا ہوں وہ آپ کے ہونٹ کے نیچے اٹھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی ہم سے خدمت کی درخواست کرتا ہے ہم اس کو خدمت نہیں دیتے، لیکن ابو موسیٰ یا عبداللہ بن قیس! تو یمن کی حکومت پر جا۔“ (خیر ابو موسیٰ روانہ ہوئے) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو بھی ان کے پیچھے روانہ کیا۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، تو سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان کے بیٹھنے کے لیے گدّا بچھوایا اور کہنے لگے: سواری سے اتریے اور گدّے پر بیٹھیے۔ اس وقت ان کے پاس ایک شخص تھا جس کی مشکیں کسی ہوئی تھیں۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کون شخص ہے؟ انہوں نے کہا: یہ یہودی تھا، پھر مسلمان ہوا اور اب پھر یہودی ہو گیا ہے۔ اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ سواری سے اتر کر بیٹھیے تو۔ انہوں نے کہا: میں نہیں بیٹھوں گا جب تک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے موافق یہ قتل نہ کیا جائے گا، تین بار یہی کہا۔ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور وہ قتل کیا گیا۔ پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیٹھے۔ اب دونوں نے رات کی عبادت (تہجد گزاری) کا تذکرہ کیا۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو رات کو عبادت بھی کرتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور مجھے امید ہے کہ سونے میں بھی مجھ کو وہی ثواب ملے گا جو نماز پڑھنے اور عبادت کرنے میں ملتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1198]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 88 كتاب استتابة المرتدين: 2 باب حكم المرتد والمرتدة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»