اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
631. باب الأمر بالصبر عند ظلم الولاة واستئثارهم
باب: حاکموں کے ظلم اور بے جا ترجیح پر صبر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1210
1210 صحيح حديث أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلاَ تَسْتَعْمِلُنِي كَمَا اسْتَعْمَلْتَ فُلاَنًا قَالَ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أُثْرَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک انصاری صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص کی طرح مجھے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاکم بنا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد (دنیاوی معاملات میں) تم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی، اس لیے صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض پر آ ملو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1210]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 8 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم للأنصار اصبروا حتى تلقوني على الحوض»
الحكم على الحديث:
«صحیح»