اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
711. باب في إِباحة الاستلقاء ووضع إِحدى الرجلين على الأخرى
باب: مسجد میں پاؤں کے اوپر پاؤں رکھ کر چت لیٹنا جائز ہے
حدیث نمبر: 1360
1360 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الاخْرَى
سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چت لیٹے ہوئے دیکھا، آپ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 85 باب الاستلقاء في المسجد ومد الرجل»
وضاحت: چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کی ممانعت بھی آئی ہے۔ ممانعت اس صورت میں ہے جب شرم گاہ بے پردہ ہونے کا خطرہ ہو۔ اگر کوئی شخص ستر پوشی کا پورا اہتمام کرتا ہے تو پھر اس طرح چت لیٹ کر سونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ (راز)