اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
733. باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها
باب: اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی میں ملنا اور اس کے پاس جانا حرام ہے
حدیث نمبر: 1403
1403 صحيح حديث عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاء فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، يَا رَسولَ اللهِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ قَالَ: الحَمْوُ المَوْتُ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ» ”عورتوں میں جانے سے بچتے رہو۔“ اس پر قبیلہ انصار کے ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دیور کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ (وہ اپنی بھاوج کے ساتھ جا سکتا ہے یا نہیں؟) آنسیدنا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْحَمْوُ الْمَوْتُ» ”دیور یا (جیٹھ) کا جانا ہی تو ہلاکت ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1403]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 67 كتاب النكاح: 111 باب لا يخلون رجل بامرأة إلا ذو محرم والدخول على المغيبة»