اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
792. باب في صفة النبيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ومبعثه وسنه
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ اور بعثت کا بیان
حدیث نمبر: 1514
1514 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَصِفُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلاَ بِالْقَصِيرِ، أَزْهَرَ اللَّوْنِ، لَيْسَ بِأَبْيَضَ أَمْهَقَ، وَلاَ آدَمَ، لَيْسَ بِجَعْدٍ قَطَطٍ، وَلاَ سَبْطٍ رَجِلٍ؛ أُنْزِلَ عَلَيْهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، فَلَبِثَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصافِ مبارکہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانہ قد تھے، نہ بہت لمبے اور نہ چھوٹے قد والے، رنگ کھلتا ہوا تھا (سرخ و سفید)، نہ بالکل سفید تھے اور نہ بالکل گندم گوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بالکل مڑے ہوئے سخت قسم کے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے لٹکے ہوئے تھے۔ نزولِ وحی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چالیس سال تھی۔ مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سال تک قیام فرمایا اور اس پورے عرصے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام دس سال رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1514]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 23 باب صفة النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»