اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
878. باب المرء مع من أحب
باب: آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے دوستی رکھے
حدیث نمبر: 1693
1693 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَتَى السَّاعَةُ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَثِيرِ صَلاَةٍ، وَلاَ صَوْمٍ، وَلاَ صَدَقَةٍ وَلكِنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسولَهُ قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ آنسیدنا صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لیے بہت ساری نمازیں، روزے اور صدقے تو نہیں تیار کر رکھے ہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آنسیدنا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ/حدیث: 1693]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 96 باب علامة حب الله عز وجل»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1694
1694 صحيح حديث أَبِي مُوسى، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ، وَلَمَّا يلْحَقْ بِهِمْ قَالَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ ایک شخص ایک جماعت سے محبت رکھتا ہے لیکن ان سے مل نہیں سکا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ/حدیث: 1694]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 96 باب علامة حب الله عز وجل»
الحكم على الحديث:
«صحیح»