🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

90. يصلي وهو مضطبع
جو حضرات احرام کی طرح چادر لے کر نماز پڑھتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3225 ترقیم الشثری: -- 3239
٣٢٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن خالد قال: رايت ابا قلابة وعليه جبة وملحفة غسيلة وهو يصلي مضطبعا قد اخرج يده (اليمنى) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من [أ، ب، جـ، ك].
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن علية، عن خالد، قال:" رايت ابا قلابة وعليه جبة وملحفة غسيلة وهو يصلي مضطبعا قد اخرج يده اليمنى"
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دیکھا کہ ان پر ایک جبہ تھا اور ایک دھلا ہوا کپڑا تھا، انہوں نے چادر کو احرام کی طرح لیا ہوا تھا اور دایاں ہاتھ اس سے باہر نکال رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3239، ترقيم محمد عوامة 3225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3226 ترقیم الشثری: -- 3240
٣٢٤٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قيل للحسن إنهم يقولون يكره ان يصلي الرجل وقد اخرج يده من تحت نحره، فقال الحسن: لو وكل الله دينه إلى هؤلاء (لضيقوا) (١) على عباده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (ليضيقوا)، وفي [هـ]: (يضيقوا).
حدثنا ابن علية، عن ابن عون، قال: قيل للحسن: إنهم يقولون يكره ان يصلي الرجل وقد اخرج يده من تحت نحره، فقالا لحسن:" لو وكل الله دينه إلى هؤلاء يضيقوا على عباده"
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نمازی کے لئے مکروہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کو گردن کے نیچے سے باہر نکالے۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ دین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اس کے بندوں کے لئے تنگیاں پیدا کردیتے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3240، ترقيم محمد عوامة 3226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3227 ترقیم الشثری: -- 3241
٣٢٤١ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن (حيان) (١) بن (عمير) (٢) قال: كنت مع قيس بن عباد فراى رجلا يصلي قد اخرج يده من عند نحره فقال: اذهب إلى (صاحبك) (٣) (فقل) (٤) له فليضع يده من مكان يد المغلول، فاتيته فقلت له: إن ⦗١٩١⦘ قيسا يقول: ضع يدك من مكان يد المغلول، قال: فوضعها (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: (حبان).
(٢) في [ك]: (عمر).
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (حاجتك).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: (فقيل).
(٥) في [جـ]: (فوضعهما).

حدثنا ابن علية، عن الجريري، عن حيان بن عمير، قال: كنت مع قيس بن عباد فراى رجلا يصلي قد اخرج يده من عند نحره، فقال:" اذهب إلى صاحبك، فقل له: فليضع يده من مكان يد المغلول" , فاتيته فقلت له: إن قيسا يقول: ضع يدك من مكان يد المغلول، قال: فوضعها
حضرت حیان بن عمیر کہتے ہیں کہ میں قیس بن عباد کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہاتھ گردن کے نیچے سے نکال کر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا اپنے اس ساتھی کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ بیڑی لگے ہاتھ کی جگہ سے اپنا ہاتھ ہٹا لو۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ حضرت قیس کہہ رہے ہیں کہ بیڑی کی جگہ سے اپنا ہاتھ ہٹا لو۔ چناچہ اس نے ہاتھ وہاں سے ہٹا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3241، ترقيم محمد عوامة 3227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3228 ترقیم الشثری: -- 3242
٣٢٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: لقد رايته يصلي ضابعا بردائه من تحت عضده.
حدثنا الفضل بن دكين، قال: حدثنا محمد بن مسلم، عن إبراهيم بن ميسرة، عن طاوس، قال:" لقد رايته يصلي ضابعا بردائه من تحت عضده"
حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو دیکھا کہ وہ اس طرح نماز پڑھ رہے تھے کہ انہوں نے اپنی چادر کو اپنے شانے کے نیچے سے گذار رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3242، ترقيم محمد عوامة 3228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں