مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
10. من كان يصوم في السفر يقول: هو أفضل
جو حضرات سفر میں روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے
ترقیم عوامۃ: 9077 ترقیم الشثری: -- 9230
٩٢٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن (كهمس) (١) قال: سئل سالم او سالته عن الصوم في السفر فقال: إن صمتم فقد اجزا عنكم وإن افطرتم فقد رخص لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (كهمش) وفي [ز]: (كهس).
حدثنا يزيد بن هارون، عن كهمس، قال: سئل سالم او سالته عن الصوم في السفر، فقال:" إن صمتم فقد اجزا عنكم وإن افطرتم فقد رخص لكم"
حضرت کھمس کہتے ہیں کہ حضرت سالم سے سفر میں روزہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر روزہ رکھ لو تو تمہارے لئے اچھا ہے اور اگر روزہ نہ رکھو تو اس کی بھی رخصت موجود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9230، ترقيم محمد عوامة 9077)
ترقیم عوامۃ: 9078 ترقیم الشثری: -- 9231
٩٢٣١ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام عن ابيه عن عائشة ان حمزة الاسلمي سال رسول الله ﷺ عن الصوم في السفر فقال:"صم إن شئت (وافطر إن شئت) (١) " (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص، ز].
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (١٩٤٢) ومسلم (١١٢١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حمزہ اسلمی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دورانِ سفر روزے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر چاہو تو روزہ رکھو اور اگر چاہو تو نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9231، ترقيم محمد عوامة 9078)
ترقیم عوامۃ: 9079 ترقیم الشثری: -- 9232
٩٢٣٢ - حدثنا سهل بن يوسف عن العوام قال: قلت لمجاهد: اي ذلك اعجب إليك؟ قال: إذا كنت تطيق الصوم فالصوم اعجب إلي.
حدثنا سهل بن يوسف، عن العوام، قال: قلت لمجاهد اي ذلك اعجب إليك، قال:" إذا كنت تطيق الصوم فالصوم اعجب إلي"
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا کہ سفر میں روزہ رکھنا زیادہ بہتر ہے یا روزہ چھوڑنا؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو میرے خیال میں روزہ رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9232، ترقيم محمد عوامة 9079)
ترقیم عوامۃ: 9080 ترقیم الشثری: -- 9233
٩٢٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابي الشعثاء قال: صحبت ابي (و) (١) عمرو ابن ميمون والاسود بن يزيد وابا وائل فكانوا يصومون رمضان وغيره في السفر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
حدثنا غندر، عن شعبة، عن ابي الشعثاء، قال: صحبت ابي، وعمرو بن ميمون، والاسود بن يزيد، وابا وائل:" فكانوا يصومون رمضان وغيره في السفر"
حضرت اشعث بن ابی شعثاء فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد حضرت ابو شعثاء اور حضرت عمرو بن میمون، اسود بن یزید اور ابو وائل کے ساتھ رہا ہوں۔ یہ سب حضرات دوران سفر رمضان کے اور دوسرے روزے رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9233، ترقيم محمد عوامة 9080)
ترقیم عوامۃ: 9081 ترقیم الشثری: -- 9234
٩٢٣٤ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن عمران بن مسلم عن إبراهيم التيمي عن ابيه قال: استاذنت حذيفة (بالمدائن) (٢) فقال لي حذيفة (بشرط) (٣) علي ان لا تقصر ولا تفطر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبده) وفي [ك]: (غره).
(٢) في [أ]: (بالمدينة).
(٣) في [ص]: (يشرط).
(٤) حسن؛ عبيدة بن حميد صدوق، وأخرجه ابن جرير في مسند تهذيب الآثار (١٢٦٣).
حدثنا حدثنا عبيدة بن حميد، عن عمران بن مسلم، عن إبراهيم التيمي، عن ابيه، قال:" استاذنت حذيفة بالمدائن، فقال لي حذيفة : بشرط: على ان لا تقصر ولا تفطر"
حضرت ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھا۔ میں نے ان سے واپس اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ تم نہ نماز میں قصر کرو گے اور نہ ہی روزہ چھوڑو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9234، ترقيم محمد عوامة 9081)