مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
187. ما قالوا في العبد يأبق وله امرأة، يكون إباقه (طلاقا)
اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا اس کافرار ہونا طلاق کے مترادف ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19276 ترقیم الشثری: -- 20038
٢٠٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: إباق العبد ليس بطلاق.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20038، ترقيم محمد عوامة 19276)
ترقیم عوامۃ: 19277 ترقیم الشثری: -- 20039
٢٠٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة قال: ليس ذلك له بطلاق.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20039، ترقيم محمد عوامة 19277)
ترقیم عوامۃ: 19278 ترقیم الشثری: -- 20040
٢٠٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن عوف عن الحسن قال: إباقه طلاقها.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20040، ترقيم محمد عوامة 19278)
ترقیم عوامۃ: 19279 ترقیم الشثری: -- 20041
٢٠٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن هشام عن حوشب عن الحسن سئل عن عبد آبق، وله امراة، فقال: إن جاء قبل ان تنقضي العدة فهي امراته، وإن جاء بعد ما انقضت العدة فقد بانت منه بتطليقة.
حضرت حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ عدت پوری ہونے سے پہلے واپس آجائے تو وہ اسی کی بیوی ہوگی اور اگر عدت پوری ہوجائے تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20041، ترقيم محمد عوامة 19279)