مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
223. من قال لامرأته: أنت طالق
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19448 ترقیم الشثری: -- 20236
٢٠٢٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن إدريس عن جعفر بن محمد عن (سعد) (١) بن إبراهيم ان رجلا قال لامراته: انت طالق فسال القاسم وسالما (فقالا) (٢) : (٣) نرى ان (يحلفه) (٤) : ما اراد (البتة) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [س، ز، ك]: (فقال).
(٣) في [س]: زيادة (لا).
(٤) في [أ، ب]: (نحلفه).
(٥) في [س، هـ]: (إليه).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟ وہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس بارے میں حضرت سالم رحمہ اللہ اور حضرت قاسم رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس سے قسم لی جائے کہ اس نے حتمی طلاق کا ارادہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20236، ترقيم محمد عوامة 19448)
ترقیم عوامۃ: 19449 ترقیم الشثری: -- 20237
٢٠٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن لهيعة عن (عبيد الله) (٢) بن ابي جعفر عن (بكير) (٣) بن عبد الله بن الاشج عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامراته: انت طالق، لم يسم عدد الطلاق قال: (نحمله) (٤) ذلك، إن نوى واحدة او اثنتين او ثلاثة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إجاب)، وفي [أ، ب، جـ، ط، ك]: (حباب).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: (بكر).
(٤) في [هـ]: (يحلفه)، وفي [س، ط]: (يحمله).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے اور اس نے تعداد کا تذکرہ نہیں کیا تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا کہ ایک دی ہے یا د و یا تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20237، ترقيم محمد عوامة 19449)