مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
70. في ولد أم الولد من قال: هو بمنزلتها
ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
ترقیم عوامۃ: 20996 ترقیم الشثری: -- 21854
٢١٨٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يزوج ام ولده عبده فتلد له اولادا، قال: هم بمنزلة امهم، يعتقون بعتقها ويرقون برقها، فإذا مات سيدهم عتقوا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی ام ولد کی شادی اپنے غلام سے کرادے، پھر اس سے اس کی اولاد پیدا ہو تو وہ بچے اپنی ماں کے حکم میں ہوں گے، اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے، جب ان کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21854، ترقيم محمد عوامة 20996)
ترقیم عوامۃ: 20997 ترقیم الشثری: -- 21855
٢١٨٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر وابن ابي زائدة عن داود عن الشعبي في ولد ام الولد: يعتقون بعتقها ويرقون برقها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
حضرت شعبی ام ولد کی اولاد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21855، ترقيم محمد عوامة 20997)
ترقیم عوامۃ: 20998 ترقیم الشثری: -- 21856
٢١٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا تزوجت ام الولد فولدت فولدها بمنزلتها.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب ام ولد کی شادی کرائی گئی اور اس نے بچوں کو جنم دیا تو اس کے بچوں کا حکم ان کی ماں والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21856، ترقيم محمد عوامة 20998)
ترقیم عوامۃ: 20999 ترقیم الشثری: -- 21857
٢١٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد قال: ولدها بمنزلتها.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچوں کو حکم ان کی ماں والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21857، ترقيم محمد عوامة 20999)
ترقیم عوامۃ: 21000 ترقیم الشثری: -- 21858
٢١٨٥٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن العمري عن نافع عن ابن عمر قال: ولد ام الولد بمنزلتها] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [ع، و، د].
(٢) ضعيف؛ لضعف العمري.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچوں کا حکم ان کی ماں والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21858، ترقيم محمد عوامة 21000)
ترقیم عوامۃ: 21001 ترقیم الشثری: -- 21859
٢١٨٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن الزبير بن عدي عن حوط (ان) (١) رجلا (غصب) (٢) رجلا ام ولد له فولدت له اولادا فقال شريح: اولادها بمنزلتها، يستخدمهم ولا يبيعهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
(٢) في [جـ]: (عصب)، وفي [هـ]: (أعصب).
حضرت حوط فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے کی ام ولد کو غصب کیا اور اس سے اس کی اولاد ہوئی، حضرت شریح نے اس مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے سنایا کہ اولاد اپنی ماں کے حکم میں ہے، اصل مالک ان سے خدمت لے سکتا ہے لیکن انہیں بیچ نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21859، ترقيم محمد عوامة 21001)
ترقیم عوامۃ: 21002 ترقیم الشثری: -- 21860
٢١٨٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: ولد ام الولد بمنزلتها، يعتقون بعتقها ويرقون برقها.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچے ان کی ماں کے حکم میں ہیں، اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21860، ترقيم محمد عوامة 21002)
ترقیم عوامۃ: 21003 ترقیم الشثری: -- 21861
٢١٨٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن برد عن مكحول قال: ولد ام الولد بمنزلتها (يعتقون بعتقها) (١) ، يبيعهم صاحبهم إن شاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب، هـ].
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچے ان کی ماں کے حکم میں ہیں، اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور ان کا مالک اگر چاہے تو انہیں بیچ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21861، ترقيم محمد عوامة 21003)
ترقیم عوامۃ: 21004 ترقیم الشثری: -- 21862
٢١٨٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن داود عن (رياح) (١) بن عبيدة عن عمر بن عبد العزيز انه ارق ولد ام الولد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ، س]: (رباح).
حضرت عمر بن عبد العزیز نے ام ولد کی اولاد کو غلام بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21862، ترقيم محمد عوامة 21004)