🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

88. في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل
نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21153 ترقیم الشثری: -- 22022
٢٢٠٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان عن جابر) (١) عن عطاء عن ابن عباس قال: لا باس ان ياخذ برا مكانه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ح، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف جابر.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دراہم کی جگہ گندم لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22022، ترقيم محمد عوامة 21153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21154 ترقیم الشثری: -- 22023
٢٢٠٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين في الرجل يبيع الطعام إلى اجل فيحل فلا يجد عنده دراهم، قال: خذ ما شئت.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو ایک مدت تک کے لئے گندم بیچی، جب وہ مدت آئی تو اس کے پاس دراہم نہیں تھے تو وہ جو چاہے لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22023، ترقيم محمد عوامة 21154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21155 ترقیم الشثری: -- 22024
٢٢٠٢٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد قال: خذ ما شئت] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [أ، س، ط، هـ].
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جو چاہو لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22024، ترقيم محمد عوامة 21155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21156 ترقیم الشثری: -- 22025
٢٢٠٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: ذلك طعام بطعام.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہ غلہ غلے کے بدلے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22025، ترقيم محمد عوامة 21156)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21157 ترقیم الشثری: -- 22026
٢٢٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب قال: سئل محمد عن الرجل يبيع المتاع إلى اجل فيحل الاجل، اياخذ متاعا؟ فقال: قد كان الرجل ياتي غريمه فياخذ منه، فقيل له: ايبيع طعاما وياخذ طعاما؟ قال: فإني لا اقول فيه شيئا.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص سامان کو ایک مدت تک کے لئے بیچے اور جب وہ مدت آجائے تو کیا وہ سامان لے سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک شخص اپنے مقروض کے پاس جاتا ہے اور اس سے یہ لے لیتا ہے۔ ان سے کہا گیا کہ کیا وہ غلہ بیچ رہا ہے اور غلہ ہی لے رہا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22026، ترقيم محمد عوامة 21157)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21158 ترقیم الشثری: -- 22027
٢٢٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن يحيى ابن ابي كثير قال: قضى عمر بن عبد العزيز في دين المتوفى من طعام، قال: (لا) (١) (ياخذ الطعام) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ألا).
(٢) في [أ، ح]: (يأخذ طعام)، وفي [جـ، ز]: (يؤخذ طعام)، وفي [ط]: (يؤخذ الطعام).

حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس شخص کے بارے میں فیصلہ فرمایا جو فوت ہوجائے اور اس نے کسی کا غلہ دینا ہو تو غلہ نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22027، ترقيم محمد عوامة 21158)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں