🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

108. في العبد يدان بغير إذن سيده
غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہو جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21275 ترقیم الشثری: -- 22151
٢٢١٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن قال: إذا ادان العبد بغير إذن مواليه ثم اعتق، فإنه يباع بذلك الدين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہوجائے، پھر اس کو آزاد کردیا جائے، بیشک اس کو اس قرض میں فروخت کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22151، ترقيم محمد عوامة 21275)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21276 ترقیم الشثری: -- 22152
٢٢١٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في العبد يبيع ويشتري بغير إذن سيده، قال: ليس على سيده شيء، هو في ذمة العبد، إذا اعتق فعليه.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر خریدو فروخت کرے تو اس کے آقا پر کوئی چیز لازم نہ آئے گی، سب کچھ غلام کے ذمہ ہے، جب اس کو آزاد کردیا جائے تو اسی پر سب کچھ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22152، ترقيم محمد عوامة 21276)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21277 ترقیم الشثری: -- 22153
٢٢١٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الصمد) (١) بن عبد الوارث عن جرير ابن حازم قال: سئل حماد عن عبد اشترى بغير إذن سيده فاعتقه فليس عليه شيء، واموالهم في (ذمة) (٢) العبد إذا اعتق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ح، س، ط، هـ]: (رقبة).

حضرت حماد رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر خریدو فروخت کرے، اور اس کو آزاد کردیا جائے، فرمایا آقا پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا، قرض خواہوں کا قرض غلام کی گردن پر ہوگا جب وہ آزاد کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22153، ترقيم محمد عوامة 21277)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں