🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

115. من كان يرى أن يوقف الدار والمسكن
گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21329 ترقیم الشثری: -- 22210
٢٢٢١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن ابيه ان ⦗٤٨٥⦘ الزبير (وقف) (١) دارا له على المردودة من بناته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، و]: (أوقف).
(٢) صحيح.

حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے بیٹیوں میں سے جو مطلقہ تھی ان کے لئے اپنا گھر وقف کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22210، ترقيم محمد عوامة 21329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21330 ترقیم الشثری: -- 22211
٢٢٢١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن القاسم بن (فضل) (١) عن ابي جعفر ان عليا وعمر وقفا ارضا لهما بتا بتلا (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (فضيل).
(٢) أي: دائمًا.
(٣) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي وعمر.

حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھر مطلقہ عورتوں کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22211، ترقيم محمد عوامة 21330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21331 ترقیم الشثری: -- 22212
٢٢٢١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سوار عن الوليد بن ابي هشام قال: قال عثمان: رباعي التي بمكة يسكنها بني و (يسكنونها) (١) من احبوا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، و]: و (يسكنوها).
(٢) منقطع؛ الوليد لا يروي عن عثمان.

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا مکان جو مکہ مکرمہ میں ہے، اس میں میرے بیٹے اور جو رہنا چاہے وہ رہ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22212، ترقيم محمد عوامة 21331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21332 ترقیم الشثری: -- 22213
٢٢٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الحبس بمنزلة العتق هو لله في الدار والعقار.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی چیز کا وقف کرنا آزاد کرنے کی طرح ہے، گھر اور زمین وغیرہ وقف کرنا اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22213، ترقيم محمد عوامة 21332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21333 ترقیم الشثری: -- 22214
٢٢٢١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع عن ابن عمر قال: اصاب عمر ارضا بخيبر فاتى النبي ﷺ فقال (١) : اصبت ارضا بخيبر لم اصب مالا قط انفس منه عندي، فما تامرني؟ قال: (إن شئت حبست اصلها وتصدقت بها) ، قال: فتصدق بها، (غير) (٢) انه لا يباع اصلها، ولا يوهب، ولا يورث (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (يا رسول اللَّه، إني).
(٢) في [هـ]: (عمر).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٣٧)، ومسلم (١٦٣٢).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں زمین (مال غنیمت میں) ملی، وہ آپ علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: مجھے خیبر میں زمین ملی ہے، اور مجھے اس سے زیادہ پسندیدہ مال کبھی نہیں ملا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: اگر تو چاہے تو اصل زمین کو روک کر رکھ لے اور اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کرتا رہے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کیا۔ اصل زمین کو نہیں بیچا جائے گا اور نہ ہی ھبہ کیا جائے گا۔ نہ ہی وہ کسی کو وراثت میں دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22214، ترقيم محمد عوامة 21333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21334 ترقیم الشثری: -- 22215
٢٢٢١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد وحفص (عن حميد) (١) عن انس ان ابا طلحة اتى النبي ﷺ فقال: إني جعلت حائطي لله، ولو استطعت ان اخفيه (ما اظهرته) (٢) فقال النبي ﷺ:"اجعله في فقراء اهلك" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (فما أظهر به).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢١٤٤)، والترمذي (٢٩٩٧)، وابن خزيمة (٢٤٥٨)، وعبد ابن حميد (١٤١٣)، وأبو يعلى (٢٨٦٥)، وابن جرير ٣/ ٣٤٨، والدارقطني ٤/ ١٩١، وأخرجه بنحوه البخاري (١٤٦١)، ومسلم (٩٩٨).

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنا باغ اللہ کی راہ میں وقف کردیا ہے، اگر میں اس کو پوشیدہ رکھنے کی طاقت رکھتا تو اس کو کبھی ظاہر نہ کرتا، آپ (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا: اس کو اپنے اہل و عیال میں جو فقراء ہیں ان کے لئے وقف کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22215، ترقيم محمد عوامة 21334)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21335 ترقیم الشثری: -- 22216
٢٢٢١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن ابيه قال: الم تر ان حجرا (المدري) (١) اخبرني ان في صدقة رسول الله ﷺ: (ياكل منها) (٢) (اهله) (٣) بالمعروف غير المنكر (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (المدني)، وفي [هـ]: (المدنيين)، وفي [جـ]: (المديني).
(٢) في [س، هـ]: (يأكله).
(٣) في [جـ، ز، و]: (أهلها).
(٤) مرسل؛ حجر تابعي.

حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ حضرت حجر المدری رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسول اکرم 5 کے صدقہ میں سے ان کے اہل و عیال اچھے طریقہ سے کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22216، ترقيم محمد عوامة 21335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں