🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

126. في الأمة تزعم أنها حرة
اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21459 ترقیم الشثری: -- 22351
٢٢٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ايوب بن موسى (عن) (١) ابن (قسيط) (٢) عن سليمان بن يسار ان امة اتت قوما فغرتهم (وزعمت) (٣) انها حرة، فتزوجها رجل فولدت منه اولادا فوجدوها امة، فقضى عمر بقيمة اولادها في كل مغرور (غرة) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ]: (قصيد).
(٣) في [أ، ح]: (فزعمت).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) منقطع؛ سليمان بن يسار لم يدرك عمر.

حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک باندی (ہجرت کر کے) ایک قوم کے پاس آئی اور ان کو دھوکہ دیا، اور انہیں کہا کہ وہ آزاد ہے، ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر معلوم ہوا کہ وہ تو باندی ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی اولاد کی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ یہ فرماتے ہوئے کیا کہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ دھوکہ ہو اس کو جرمانے کے طورغرہ (غلام یا باندی) دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22351، ترقيم محمد عوامة 21459)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21460 ترقیم الشثری: -- 22352
٢٢٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن خلاس ان امة اتت طيا فزعمت انها حرة، (فتزوجها) (١) (رجل) (٢) ، ثم إن سيدها ظهر عليها فقضى عثمان انها واولادها لسيدها، وجعل لزوجها ما ادرك من (متاعه) (٣) ، وجعل فيهم السنة او الملة: في كل راس راسين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، و].
(٣) في [س، هـ]: (متاعها).
(٤) صحيح؛ عبد الأعلى روى عن سعيد قبل اختلاطه.

حضرت خلاس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک باندی قبیلہ طیء میں آئی، اس نے کہا کہ وہ آزاد ہے، اس کو آزاد سمجھتے ہوئے ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا، پھر اس باندی کا آقا اس کو لینے آگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ باندی اور اس کے بچے آقا کو ملیں گے، اُور اس کے شوہر کے لئے وہ ہے جو وہ سامان میں سے پالے۔ پھر آپ نے لوگوں میں یہ طریقہ جاری فرمادیا کہ ہر ایک نفس میں دو نفس ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22352، ترقيم محمد عوامة 21460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21461 ترقیم الشثری: -- 22353
٢٢٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن اشعث عن الشعبي قال: سالته عن جارية ابقت (١) من ارض إلى ارض اخرى فاتت قوما، فزعمت انها ⦗٥١٧⦘ حرة، فرغب فيها رجل فتزوجها فولدت (له) (٢) اولادا ثم علموا انها امة، فجاء مولاها فاخذها، قال: ياخذ المولى امته، ويفدي الاب اولاده (بغرة) (٣) غرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: هربت.
(٢) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
(٣) في [ز، هـ]: (بعد)، وفي [جـ]: (بكرة).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک باندی ایک شہر سے بھاگ کر دوسرے شہر چلی گئی، اور ایک قوم کے پاس آ کر اپنے آپ کو آزاد ظاہر کیا، تو اس میں ایک شخص نے رغبت کی اور اس کو پسند کر کے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر پتہ چلا کہ وہ تو باندی ہے اور اس کا آقا بھی آگیا تو کیا وہ اس باندی کو لے جاسکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آقا اپنی باندی کو لے جائے گا اور اس کے بچوں کے باپ کے لئے غلام یا باندی ہے۔ (اس کو غلام یا باندی دے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22353، ترقيم محمد عوامة 21461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21462 ترقیم الشثری: -- 22354
٢٢٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن هشام بن (سعد) (١) عن شيبة بن نصاح عن سعيد بن المسيب قال: في (ولد كل) (٢) مغرور غرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: (كل ولد).

حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دھوکے سے کیے گئے نکاح سے پیدا ہونے والے ہر بچے کے بدلے میں ایک غرہ (غلام یا باندی) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22354، ترقيم محمد عوامة 21462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں