مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
145. في الرجل يشتري من الرجل الثوب فيقطعه ثم يجد به عوارا
کوئی شخص کسی سے کپڑا خریدے اور اُس کو کاٹ بھی لے پھر اُس کپڑے میں عیب پائے توکیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21576 ترقیم الشثری: -- 22477
٢٢٤٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابن سيرين عن (عثمان) (١) انه قضى في الثوب يشتريه الرجل وبه عوار انه يرده إذا كان قد لبسه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (علي)، وفي [ع]: (عمار).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عثمان.
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کپڑا خریدا اس کپڑے میں عیب تھا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ اس کو واپس کر دے، خواہ اس نے اس کو پہنا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22477، ترقيم محمد عوامة 21576)
ترقیم عوامۃ: 21577 ترقیم الشثری: -- 22478
٢٢٤٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل (اشترى) (١) ثوبا ثم راى فيه عوارا، قال: يحط عنه من ثمنه ما يضع ذلك العوار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يشتري).
(٢) في [ز]: زيادة (له).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی نے کپڑا خریدا پھر اس میں عیب پایا، آپ نے فرمایا عیب کی بقدر ثمن میں پیسے واپس کئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22478، ترقيم محمد عوامة 21577)
ترقیم عوامۃ: 21578 ترقیم الشثری: -- 22479
٢٢٤٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن محمد قال: كان يقول في الرجل يشتري الثوب فيرى فيه العوار (قال: كان يقول) (١) : إذا تغير عن حاله احب إلي ان (يحوزه) (٢) ويحط عنه قدر العوار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [هـ].
(٢) في [هـ]: (يجوزه).
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کپڑا خریدے، پھر اس میں عیب پائے تو اگر وہ کپڑا اپنی حالت سے بدل گیا ہے تو میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ بیع کو نافذ کیا جائے اور عیب کی بقدر ثمن کم کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22479، ترقيم محمد عوامة 21578)
ترقیم عوامۃ: 21579 ترقیم الشثری: -- 22480
٢٢٤٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الحسن (بن) (١) (عبيد الله) (٢) عن إبراهيم عن شريح (انه) (٣) اختصم إليه رجلان اشترى احدهما من الآخر ⦗٦⦘ (راوية) (٤) فقطعها ثم وجد بها عيبا فقال (٥) : (للذي) (٦) احدثت بها اشد من الذي كان بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ع]: (عبد اللَّه).
(٣) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٤) الراوية: ظرف يحمل فيه الماء ونحوه كالقربة، وفي [أ، ح، ز]: (روبة)، وفي [هـ]: (هروبة).
(٥) في [هـ]: زيادة (له شريح).
(٦) في [جـ، س، هـ]: (الذي).
حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس دو شخص جھگڑا لے کر آئے، ایک نے دوسرے سے کپڑا خریدا تھا اور پھر اس کو کاٹ دیا تھا، کاٹنے کے بعد اس میں عیب پایا، آپ نے فرمایا کہ: کاٹنے کی وجہ سے جو عیب تو نے اس میں پیدا کردیا وہ اس عیب سے زیادہ سخت ہے جو اس میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22480، ترقيم محمد عوامة 21579)
ترقیم عوامۃ: 21580 ترقیم الشثری: -- 22481
٢٢٤٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت الحكم عن رجل اشترى ثوبا فقطعه فوجد به عوارا قال: يرده.
حضرت شعبۃ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے کپڑا خرید کر اس کو کاٹ لیا پھر اس میں عیب نکل آیا؟ آپ نے فرمایا کہ وہ کپڑا واپس کر دے گا، میں نے پھر حضرت حماد سے یہی دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ وہ کپڑا واپس کر دے گا اور کاٹنے کا تاوان بھی واپس کرے گا۔ (کپڑے کو کاٹنے کی وجہ سے جو خرابی آئی ہے اس کا جرمانہ بھی واپس کرے گا) شعبہ راوی فرماتے ہیں کہ مجھے ہیثم نے خبر دی ہے کہ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس سے عیب کا تاوان لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22481، ترقيم محمد عوامة 21580)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22482
٢٢٤٨٢ - وسالت حمادا فقال: يرده ويرد (معه) (١) ارش التقطيع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22482، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22483
٢٢٤٨٣ - قال شعبة: واخبرني اليهثم عن حماد انه قال: يوضع عنه ارش العوار.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22483، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21581 ترقیم الشثری: -- 22484
٢٢٤٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن جبلة بن (سحيم) (١) قال: رايت ابن عمر اشترى قميصا فلبسه، فاصابته صفرة من لحيته، فاراد ان يرده فلم يرده من اجل الصفرة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سخيم).
(٢) صحيح.
حضرت جبلۃ بن سحیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ رضی اللہ عنہ نے ایک قمیض خریدی اور اس کو پہن لیا، اس میں آپ کی داڑھی سے زردی لگ گئی، آپ نے وہ قمیض واپس کرنے کا ارادہ کیا پھر اس زردی کی وجہ سے واپسی کا ارادہ ترک فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22484، ترقيم محمد عوامة 21581)
ترقیم عوامۃ: 21582 ترقیم الشثری: -- 22485
٢٢٤٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (جرير) (١) بن حازم عن ابن سيرين عن عثمان قال: من اشترى ثويا فوجد به عيبا فهو بالخيار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جريج).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عثمان.
حضرت عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ایسی قمیض خریدے جس میں عیب ہو تو اس کو اختیار ہے۔ (چاہے تو رکھ لے چاہے تو واپس کر دے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22485، ترقيم محمد عوامة 21582)