مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
183. في الرجل (يبضع) الرجل فيحتاج إليها
اگر کسی شخص کو سامانِ تجارت دے، پھر خود کو اس کی ضرورت پیش آجائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21901 ترقیم الشثری: -- 22829
٢٢٨٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء قال: سالته قلت: إنا نحمل هذه البضائع للناس فنحتاج إليها في الطريق، قال: إذا ⦗٨٧⦘ قدمت اشتريت لاصحابها (حاجتهم) (١) ولم تحبسها؟ قلت: بلى، قال: لا باس هو خير لصاحب البضاعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ط]: (حاجتها).
راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطا رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ہم سامان تجارت لوگوں کے حوالے کرتے ہیں، پھر راستے میں ہمیں اس کی ضرورت پڑجاتی ہے تو ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ آیا ہم اسے لے سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اگر تم منزل مقصود پر پہنچ جاؤ تو لوگوں کو ان کی ضرورت کی چیزیں بیچو گے؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں، آپ نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں۔ یہ سامان والے کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22829، ترقيم محمد عوامة 21901)
ترقیم عوامۃ: 21902 ترقیم الشثری: -- 22830
٢٢٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في رجل (دفعت إليه) (١) (دراهم) (٢) يشتري بها شيئا فصرفها في حاجته ثم ردها، فاشترى بها الذي امر به، قال: هو ضامن حتى يسلمها إلى ربها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) [ح]: (رفعت إليهم).
(٢) في [ح]: (درهم).
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو کچھ دراہم دئیے گئے تاکہ وہ ان سے کوئی چیز خریدے، اس نے وہ دراہم اپنی ضرورت میں خرچ کر دئیے، پھر ان کو واپس کردیا اور اس کے ساتھ وہی چیز خریدی جس کا اس کو کہا گیا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب تک وہ مالک کے سپرد نہ کر دے وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22830، ترقيم محمد عوامة 21902)