مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
189. في الرجل يسلم وله أرض
کافر اِس حال میں مسلمان ہو کہ اُس کے پاس اپنی زمین ہو
ترقیم عوامۃ: 21947 ترقیم الشثری: -- 22879
٢٢٨٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن قيس عن محمد بن عبيد الله ابي عون الثقفي عن (عمر وعلي) (١) (قالا) (٢) : إذا اسلم وله ارض، وضعنا عنه الجرية واخذنا منه خراجها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عمرو وعلي).
(٢) في [أ، ط]: (قال).
(٣) منقطع؛ رواية الثقفي عن عمر وعلي منقطعة.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کافر مسلمان ہوجائے اور اس کے پاس زمین بھی ہو، تو ہم اس سے جزیہ ختم کردیں گے اور اس سے خراج لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22879، ترقيم محمد عوامة 21947)
ترقیم عوامۃ: 21948 ترقیم الشثری: -- 22880
٢٢٨٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن سيار عن الزبير بن عدي ان دهقانا اسلم على عهد علي فقال له علي: إن اقمت في ارضك رفعنا الجرية عن ⦗٩٨⦘ راسك واخذناها من ارضك، وإن تحولت عنها فنحن احق بها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ رواية الزبير بن عدي عن علي منقطعة.
حضرت زبیر بن عدی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ایک کسان مسلمان ہوا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اگر تو اپنی زمین پر قائم رہتا ہے تو ہم تیرے اوپر سے جزیہ ختم کردیں گے، اور تیری زمین سے (خراج) لیں گے، اور اگر تو اس سے پھرتا ہے تو ہم لوگ اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22880، ترقيم محمد عوامة 21948)
ترقیم عوامۃ: 21949 ترقیم الشثری: -- 22881
٢٢٨٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين ان رجلين من اهل اليس (١) اسلما في عهد عمر فاتيا عمر فاخبراه بإسلامهما، فكتب (لهما) (٢) إلى عثمان بن حنيف ان يرفع الجزية عن رؤوسهما وان ياخذ الطسق (٣) من ارضيهما (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أليس قرية في الأنبار، وفي [أ، ح، ط]: (اللبس).
(٢) في [ب]: (عمر).
(٣) الطسق: مبلغ مالي يوضع خراجًا على الأرض، وفي [أ، ح، ط]: (الطين).
(٤) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.
حضرت حصین سے مروی ہے کہ اہل الیس میں سے دو شخص حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مسلمان ہوئے، اور وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے اسلام لانے کے متعلق آپ کو آگاہ کیا، آپ نے ان دونوں کے متعلق حضرت عثمان بن حنیف رحمہ اللہ کو لکھا کہ ان سے جزیہ ختم کرو اور ان کی زمین سے خراج وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22881، ترقيم محمد عوامة 21949)
ترقیم عوامۃ: 21950 ترقیم الشثری: -- 22882
٢٢٨٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب ان دهقانة من (١) نهر الملك اسلمت، فقال: عمر ادفعوا إليها (ارضها) (٢) (تؤدي) (٣) (عنها) (٤) الخراج (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أهل)، نهر الملك منطقة في بغداد.
(٢) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [جـ، ز]: (مالها).
(٣) سقط من: [جـ]، وفي [أ، ح]: (يؤدى).
(٤) في [أ، ح]: (عليها).
(٥) صحيح.
حضرت طارق سے مروی ہے کہ نہر ملک (بغداد) کا ایک کسان مسلمان ہوگیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس کو زمین دے دو اور اس سے خراج وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22882، ترقيم محمد عوامة 21950)
ترقیم عوامۃ: 21951 ترقیم الشثری: -- 22883
٢٢٨٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب ان دهقانة اسلمت (من نهر الملك) (١) فكتب عمر ان خيروها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (في نهر الملوك).
(٢) صحيح.
حضرت طارق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نہر ملک کا ایک کسان مسلمان ہوگیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا: اس کو جزیے اور خراج کے مابین اختیار دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22883، ترقيم محمد عوامة 21951)
ترقیم عوامۃ: 21952 ترقیم الشثری: -- 22884
٢٢٨٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر ان الرفيل دهقان النهرين اسلم، ففرض له عمر في الفين (١) ، ورفع عن راسه (الجرية) (٢) ودفع إليه ارضه يؤدي عنها الخراج (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الفيء).
(٢) في [ق]: (الخراج).
(٣) ضعيف منقطع؛ جابر هو الجعفي ضعيف، والشعبي لم يسمع من عمر.
حضرت عامر سے مروی ہے کہ نہرین کا ایک کسان رفیل مسلمان ہوگیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے دو ہزار مقرر فرمایا اور اس سے جزیہ ختم فرمایا اور اس کو اس کی زمین دے دی اور اس سے خراج وصول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22884، ترقيم محمد عوامة 21952)
ترقیم عوامۃ: 21953 ترقیم الشثری: -- 22885
٢٢٨٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن قال: سالت عبيد (الله) (١) بن عمر عمن اسلم [من اهل السواد (فقال: من اسلم من اهل السواد) (٢) ممن له ذمة فله ارضه وماله، ومن اسلم] (٣) ممن لا ذمة له وإنما اخذه عنوة فارضه للمسلمين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ط]، وكذلك من: [جـ].
(٣) سقط من: [ز].
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ اہل عراق میں سے اگر کوئی مسلمان ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اہل عراق میں سے اگر وہ مسلمان ہو جو ہمارے ذمہ میں ہیں، تو اس کی زمین اور اس کا مال اسی کا ہوگا، اور وہ مسلمان ہو پر جو ہمارے ذمہ میں نہیں ہے جو زمین ہم نے جبراً (جہاد کر کے) فتح کی تھی تو تو وہ زمین مسلمانوں کے لئے ہوگی۔ حضرت عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مسئلہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے مکتوب میں پڑھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22885، ترقيم محمد عوامة 21953)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22886
٢٢٨٨٦ - قال عبيد الله: قرات هذا في كتاب عمر بن عبد العزيز.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22886، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21954 ترقیم الشثری: -- 22887
٢٢٨٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اسلم الرجل من اهل السواد ثم اقام في ارضه اخذ منه الخراج، فإن خرج منها لم يؤخذ منه الخراج.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر اہل ِ عراق میں سے کوئی شخص مسلمان ہوجائے پھر اگر وہ اپنی زمین پر قائم رہے تو اس سے خراج وصول کیا جائے گا۔ اور اگر وہ اس زمین سے نکل جائے تو اُ س سے خراج نہیں وصول کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22887، ترقيم محمد عوامة 21954)