🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

191. في المكاتب (يسأل) فيعطى
مکاتب بدل کتابت کے لئے سوال کرے تو اُس کو عطا کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21961 ترقیم الشثری: -- 22895
٢٢٨٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي جعفر (الفراء) (١) عن (جعفر) (٢) (٣) بن ابي (ثروان) (٤) ان عليا حث الناس على ابن (النباح) (٥) (فجمعوا) (٦) له (اكثر) (٧) من مكاتبته ففضلت (٨) فضلة فجعلها علي (في) (٩) المكاتبين (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: زيادة (عن).
(٤) في [أ، جـ، خ، ط]: (تروان).
(٥) في [أ، ح، ط]: (البتاح).
(٦) في [جـ]: (فجعلوا).
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) في [ز]: زيادة (له).
(٩) حذفت في: [ز].
(١٠) مجهول؛ لجهالة جعفر.

حضرت جعفر ابن ابو ثروان رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو ابن النبّاح کی مالی مدد کی ترغیب دی۔ لوگوں نے اس کے لئے اس کے بدل کتابت سے زیادہ جمع کردیا، بدل کتابت ادا کرنے کے بعد کچھ بچ گیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وہ دو مکاتبوں کو دے کران کا بدل کتابت ادا کروا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22895، ترقيم محمد عوامة 21961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21962 ترقیم الشثری: -- 22896
٢٢٨٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: مكاتب (سال) (١) في رقبة او او رقبتين فاعطي عطاء، (فلما) (٢) (كثر) (٣) في عين ابي موسى ما اعطي، امر به وبما اعطي (فادخل) (٤) ثم نظر الذي سال فيه فاعطاه إياه (فاخذ) (٥) الفضل فجعله في رقبته او رقاب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سئل)، وفي [ز]: (يسأل).
(٢) في [ط]: (فإنما).
(٣) في [ز]: (كبر).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [أ، ب، د، هـ]: (فأخذه).

حضرت حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مکاتب نے ایک یا دو لوگوں کی آزادی کے لیے سوال کیا، اس کو عطا کیا گیا، جب وہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی نظر میں کافی زیادہ ہوگیا، تو اس کو بلایا، وہ جو اس کو دیا گیا تھا وہ لے کر وہ حاضر ہوا، پھر آپ نے دیکھا، جتنے کے سوال کیا گیا تھا اس کو عطا کیا اور جو باقی بچا وہ رکھ لیا اور اس سے ایک یا کئی غلاموں کو آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22896، ترقيم محمد عوامة 21962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21963 ترقیم الشثری: -- 22897
٢٢٨٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع (بن) (١) صبيح عن يزيد بن ابان عن صبيح (بن عبد الله) (٢) ان عبد الله بن عباس حث الناس على مكاتبه، فجمعوا له فادى مكاتبته، وبقيت فضلة فجعلها عبد الله في المكاتبين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) مجهول، لجهالة صبيح بن عبد اللَّه.

حضرت صبیح سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے لوگوں کو مکاتب کا بدل کتابت ادا کرنے کے لئے ترغیب دی، لوگوں نے اس کے لئے مال جمع کیا، اس نے بدل کتابت ادا کیا اور کچھ مال بچ گیا، تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے وہ مال دو مکاتبوں کو عطا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22897، ترقيم محمد عوامة 21963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں