🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

201. في بيع أمهات الأولاد
ام ولد کی بیع کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22009 ترقیم الشثری: -- 22951
٢٢٩٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع، قال: حدثنا) (١) شريك عن حسين ابن عبد الله عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"ايما رجل ولدت منه امته فهي معتقة عن دبر منه" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف حسين، أخرجه أحمد (٢٧٥٩)، وعبد الرزاق (١٣٢١٩)، والدارمي (٢٥٧٤)، والدارقطني (٤/ ١٣٠)، وابن ماجه (٢٥١٥)، والحاكم ٢٢/ ١٩، والبيهقي ١٠/ ٣٤٦، وابن حزم في المحلى ٩/ ١٨.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کی باندی اس سے بچہ جَنْ دے وہ اس کے مرنے کے بعد آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22951، ترقيم محمد عوامة 22009)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22010 ترقیم الشثری: -- 22952
٢٢٩٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن إسماعيل بن ابي خالد (١) عن الشعبي عن عبيدة عن علي قال: استشارني عمر في بيع امهات الاولاد فرايت انا وهو إذا ولدت (عتقت) (٢) ، فقضى به عمر (حياته) (٣) وعثمان من ⦗١١٣⦘ بعده، فلما وليت الامر (من بعدهما) (٤) (رايت) (٥) ان ارقها (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيدت كلمة (الأحمر) في [أ، ط]: زيادة (الأحمر)، وفي [أ، ح، ط]: زيادة (عن إسماعيل عن أبي خالد عن الشعبي).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أعتقت).
(٣) في [جـ]: (حيا).
(٤) في [جـ]: (بعدها).
(٥) في [ط]: (أرأيت).
(٦) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه سعيد بن منصور ق ١/ (٢٠٤٧)، ووكيع في أخبار القضاة ٢/ ٩٩، والبيهقي ١٠/ ٣٤٣، والدولابي ٨/ ١٠٠٨ (١٧٧٠)، وابن شبه (١٢١١)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ٦٠.

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ام ولد کی بیع کے متعلق مشورہ طلب فرمایا۔ میری اور ان کی رائے یہ ہوئی کہ جب ام ولد بچہ جَنْ دے تو وہ آقا کے مرنے کے بعد آزاد کردی جائے گی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں اسی پر فیصلہ فرمایا: اور آپ رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اسی پر فیصلہ فرمایا، پھر جب ان کے بعد میں امیر المؤمنین بنا تو میں نے یہی بہتر سمجھا کہ اس کو باندی بنا دوں، حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت ابن سیرین نے بیان فرمایا کہ میں نے حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا علی رضی اللہ عنہ نے ادراکِ اختلاف کے وقت جو قول اختیار کیا ہے اس سے زیادہ مجھے وہ رائے پسند ہے جو علی رضی اللہ عنہ اور عمر کی مشترکہ رائے تھی صحابہ کے مشورہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22952، ترقيم محمد عوامة 22010)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22953
٢٢٩٥٣ - قال الشعبي: فحدثني ابن سيرين قال: (قلت لعبيدة: ما ترى) (١) ؟ قال: راي عمر وعلي في الجماعة احب إلي من قول علي حين ادرك في (الاختلاف) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كررت هذه اللفظة في النسخة: [ز].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (الخلاف).
(٣) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه سعيد (٢٠٤٨)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٣٥، والبيهقي ١/ ٣٤٣ و ٣٤٨، وعبد الرزاق (١٣٢٢٤)، وابن شبة (١٢١٥).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22953، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22011 ترقیم الشثری: -- 22954
٢٢٩٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد قال: اخبرنا نافع ان رجلين من اهل العراق (سالا) (١) ابن عمر بالابواء (قالا) (٢) : تركنا ابن الزبير يبيع امهات الاولاد بمكة، فقال عبد الله (بن عمر) (٣) : (لكن) (٤) (ابو (حفص) (٥) عمر) (٦) -اتعرفانه؟ - قال: ايما رجل ولدت منه جارية فهي له ⦗١١٤⦘ متعة حياته، وهي حرة من بعد موته، وايما رجل وطئ جارية ثم اضاعها فالولد له والضيعة عليه (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سأل).
(٢) في [أ، ح، س، ط]: (قال).
(٣) سقط من: [أ، جـ، ح، ز].
(٤) في [أ، جـ]: (ذكر)، وسقط من: [ح، ط، هـ].
(٥) سقط من: [أ، ح].
(٦) سقط من: [ط].
(٧) حسن؛ أبو خالد الأحمر صدوق، أخرجه البيهقي ١٠/ ٣٤٨.

حضرت نافع سے مروی ہے کہ اہل عراق میں سے دو اشخاص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے الأبواء مقام میں سوال کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ابن زبیر کو مکہ میں اس حال پر چھوڑا کہ وہ ام ولد کی بیع کر رہے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا لیکن کیا تم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جانتے ہو؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: جس کی باندی اس سے حاملہ ہو کر بچہ جن دے وہ اس کے لئے اس کی زندگی میں نفع کا سامان ہے اور اس کے مرنے کے بعد وہ باندی آزاد ہے، اور جس شخص نے باندی سے ہمبستری کی اور بچہ ضائع کردیا اور وہ بچہ اسی کا ہے اور بچہ ضائع کرنے کا وبال اسی پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22954، ترقيم محمد عوامة 22011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22012 ترقیم الشثری: -- 22955
٢٢٩٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن زيد بن وهب قال: مات رجل من الحي وترك ام ولد (فقال) (١) الوليد بن عقبة: يبيعها، فاتينا عبد الله ابن مسعود فسالناه فقال: إن كنتم لا بد فاعلين فاجعلوها من نصيب ابنها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (قام)، وفي [ز، م]: (قال).
(٢) صحيح.

حضرت زید بن وہب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ محلہ میں ایک شخص فوت ہوگیا، اس کی ایک ام ولد تھی، حضرت ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کو فروخت کردو، ہم لوگ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ بیشک لازمی ایسا کرنا چاہتے ہو تو اس باندی کو اس کے بیٹے کے حصہ میں رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22955، ترقيم محمد عوامة 22012)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22013 ترقیم الشثری: -- 22956
٢٢٩٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سلمة بن فييل عن زيد بن وهب قال: باع عمر بن الخطاب امهات (الاولاد) (١) فينا، ثم ردهن فينا حتى ردهن (حبالى) (٢) من (تستر) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أولاد).
(٢) في [جـ]: (جبال).
(٣) في [أ، ح، ط]: (يسير).
(٤) صحيح.

حضرت زید بن وھب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہماری ام اولاد کو فروخت کردیا۔ پھر وہ ہمیں لٹا دی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22956، ترقيم محمد عوامة 22013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22014 ترقیم الشثری: -- 22957
٢٢٩٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن إبراهيم قال: اتت عليا (١) ام ولد فقال: إن عمر قد اعتقكن (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ام ولد آئی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا بیشک حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ام ولد کو آزاد کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22957، ترقيم محمد عوامة 22014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22015 ترقیم الشثری: -- 22958
٢٢٩٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: فشى في عسكر عمر بن عبد العزيز انه يرى بيع امهات الاولاد، فدخل ⦗١١٥⦘ عليه رجل فذاكره (في) (١) ذلك، فإذا عمر (اشد) (٢) في عتقهن من الرجل الذي ذاكره ذلك، وإذا عمر يرى ان (ذلك) (٣) راي عمر بن الخطاب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) في [هـ]: (أسند).
(٣) في [جـ]: (ذاك).
(٤) منقطع؛ لعدم إدراكهم لعمر بن الخطاب.

حضرت میمون بن مہران سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے لشکر میں یہ بات پھیل گئی کہ عمر بن عبدالعزیز ام ولد کی بیع کو جائز سمجھتے ہیں۔ پھر ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور اس نے اس بارے میں سوال کیا۔ تب معلوم ہوا کہ عمر بن عبدالعزیز سوال کرنے والے آدمی سے بھی زیادہ سختی سے ام ولد کی آزادی کے قائل تھے اور نیز عمر بن عبدالعزیز کے نزدیک عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بھی یہی رائے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22958، ترقيم محمد عوامة 22015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22016 ترقیم الشثری: -- 22959
٢٢٩٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الله بن دينار، قال: قيل لابن عمر: إن (ابن) (١) الزبير يبيع امهات الاولاد، فقال ابن عمر: لكن عمر قضى ان لا تباع ولا توهب (ولا تورث) (٢) ، يستمتع (منها) (٣) صاحبها حياته، (فإذا) (٤) مات فهي حرة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [و]: (منهم).
(٤) في [ط]: تكررت.
(٥) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہام ولد کی بیع کرتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ بیشک حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ اس کی بیع نہ کی جائے، نہ اس کو ہبہ کیا جائے اور نہ ہی اس میں وارثت جاری ہوگی، اس کا آقا اپنی زندگی میں فائدہ اٹھائے گا اور اسکے مرنے کے بعد یہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22959، ترقيم محمد عوامة 22016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22017 ترقیم الشثری: -- 22960
٢٢٩٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين (بن) (١) علي عن زائدة عن عمرو (٢) ابن قيس (عن زيد) (٣) بن وهب عن عبد الله انه ذكر له بيع امهات الاولاد، فقال: (لكن عمر) (٤) القوي الامين اعتقهن (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) كذا في النسخ، وهو عمر بن قيس الماصر، أخطأ فيه بعض الرواة فقالوا: عمرو، كما في تهذيب التهذيب ٧/ ٤٣٠، والتاريخ الكبير ٦/ ١٨٦، والطبقات الكبرى ٦/ ٣٣٩.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ط]: (لكن).
(٥) صحيح.

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ام ولد کی بیع کا ذکر کیا گیا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ جو قوی بھی تھے اور امین بھی تھے وہ ان کو آزاد کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22960، ترقيم محمد عوامة 22017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں