مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
219. في الرجل يعتق عبده وليس له مال غيره
اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے ارو اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
ترقیم عوامۃ: 22180 ترقیم الشثری: -- 23133
٢٣١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن العلاء بن بدر عن ابي (يحيى) (١) (الاعرج) (٢) قال: سئل النبي ﷺ عن عبد اعتقه مولاه عند موته وليس له مال (غيره) (٣) وعليه دين، قال: فامره النبي ﷺ ان يسعى في الدين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (محي).
(٢) في [ع]: (الأزج).
(٣) في [ز]: (سواه).
(٤) مرسل؛ أبو يحيى الأعرج تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٦٧٦٦)، وسعيد بن منصور [١/ (٤٠٦)]، والبيهقي (١٠/ ٢٨٣).
حضرت ابو یحییٰ الاعرج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ غلام کو اس کے آقا نے اپنی وفات کے وقت آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا مال بھی نہیں ہے اور اس پر (مالک پر) دین بھی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ وہ غلام اپنے آقا کے قرض کے لئے کوشش کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23133، ترقيم محمد عوامة 22180)
ترقیم عوامۃ: 22181 ترقیم الشثری: -- 23134
٢٣١٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج (عن) (١) قتادة عن الحسن قال: سئل علي عن رجل اعتق عبدا له عند موته وليس له مال غيره وعليه دين قال: يعتق ويسعى في القيمة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (وعن).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرتے وقت اپنا غلام آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی مال بھی نہیں ہے اور اس پر قرض بھی ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ آزاد ہوجائے گا لیکن اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23134، ترقيم محمد عوامة 22181)
ترقیم عوامۃ: 22182 ترقیم الشثری: -- 23135
٢٣١٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم قال: اعتقت امراة جارية (١) ليس لها مال غيرها، فقال: عبد الله تسعى في قيمتها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (لها).
(٢) منقطع؛ القاسم لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے اپنی باندی آزاد کردی اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہیں ہے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: وہ اپنی قیمت میں کوشش کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23135، ترقيم محمد عوامة 22182)
ترقیم عوامۃ: 22183 ترقیم الشثری: -- 23136
٢٣١٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في رجل اعتق عبدا له في مرضه ثم مات وعليه دين وليس ⦗١٦٤⦘ (له) (١) مال غيره، قال: [يسعى في قيمته، فإن كانت القيمة اكثر من الدين يسعى الغرماء في دينهم، ونظر ما بقي من شيء فللورثة ثلثاه وله ثلثه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا پھر فوت ہوگیا اور اس پر دین بھی ہو اور اس غلام کے علاوہ اس کے پاس مال بھی نہ ہو، فرماتے ہیں وہ اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا، اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ قرض خواہوں کے لئے ان کے قرض کی کوشش کرے گا، جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں غور کیا جائے گا، پھر ورثاء کا اس میں دو تہائی ہوگا اور اس کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23136، ترقيم محمد عوامة 22183)
ترقیم عوامۃ: 22184 ترقیم الشثری: -- 23137
٢٣١٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن الشعبي في رجل اعتق عبده عند موته وليس له مال غيره، قال] (١) : يقوم قيمة عدل ثم يسعى في قيمته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال نہ ہو، تو ایک عادل شخص اس غلام کی قیمت لگائے گا اور پھر وہ غلام اس قیمت میں کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23137، ترقيم محمد عوامة 22184)