🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

259. من كره أن يأكل ربح ما لم يضمن
جو حضرات ربح مالم یضمن کے تناول کرنے کو ناپسند کرتے ہیں یعنی ایسے سامان کو فروخت کرنا جو اس نے خریدا تو ہو لیکن اُس پر قبضہ نہ کیا ہو تو ایسی بیع درست نہیں ہے اور ایسا نفع حلال نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22470 ترقیم الشثری: -- 23441
٢٣٤٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حسين (١) (المعلم) (٢) عن قيس بن (سعد) (٣) عن مجاهد قال: قلت لعبد الرحمن بن ابي ليلى: ⦗٢٤٠⦘ (حدثنا) (٤) حديثا تجمع لي فيه ابواب الربا، قال: لا (تاكل) (٥) شف (٦) شيء ليس (عليك) (٧) ضمانة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (بن).
(٢) في [ط]: (العلم).
(٣) في [ز، هـ]: (سعيد).
(٤) في [جـ، ز]: (حدثني).
(٥) في [أ، ح، ط]: (يأكل).
(٦) أي: ربح.
(٧) في [أ، ح، ط، هـ]: (عليه).

حضر ت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے عرض کیا کہ آپ مجھے وہ حدیث سنائیں جس میں آپ نے میرے لیے ربا کی اقسام کو جمع کیا ہے۔ جو آپ نے میرے لئے جمع کی ہو، آپ نے فرمایا کسی ایسی چیز کے نفع کو ہرگز مت کھانا جس کے نقصان کا تو ضامن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23441، ترقيم محمد عوامة 22470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22471 ترقیم الشثری: -- 23442
٢٣٤٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: بعث النبي ﷺ عتاب بن اسيد إلى اهل مكة فقال:" (تدري) (١) إلى اين بعثتك؟ بعثتك إلى اهل الله"، ثم قال:"إنههم عن اربع: عن بيع وسلف، وعن شرطين في بيع، وعن ربح ما لم يضمن، وعن بيع ما ليس عندك" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أتدري).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن، وقد تويع، أخرجه الفاكهي (١٨٠١)، كما أخرجه أحمد (٦٦٢٨)، وأبو داود (٣٤٩٨)، والترمذي (١٢٣٤)، والنسائي ٧/ ٢٩٥، وابن ماجه (٢١٨٨)، والحاكم ٢/ ١٧، وابن حبان (٤٣٢١)، وعبد الرزاق (١٤٢١٥)، والدارمي (٢٥٦٠)، والطحاوي ٤/ ٤٦، والدارقطني ٣/ ٧٤، والبيهقي ٥/ ٣٤٠.

حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو مکہ والوں کی طرف بھیجا اور فرمایا: تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں کہاں بھیجا ہے؟ میں نے تمہیں اللہ والوں کے پاس بھیجا ہے، پھر فرمایا ان کو چار چیزوں سے منع کرنا، بیع اور قرض سے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے، اور اس شے کے نفع کو استعمال کرنے سے جس کے نقصان کا بھی وہ ضامن نہ ہو یعنی جب تک نفع و نقصان دونوں میں شرکت نہ ہو تو نفع بھی استعمال نہیں کرسکتے) سے اور اس چیز کی بیع سے جو پاس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23442، ترقيم محمد عوامة 22471)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22472 ترقیم الشثری: -- 23443
٢٣٤٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود بن ابي هند عن عمرو ابن شعيب ان جده كان إذا بعث تجارة نهاهم عن: سلف وبيع، وعن شرطين في بيع وعن ربح ما لم يضمنوا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لا يروي عن جده.
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ ان کے دادا جب تجارت کا سامان بھیجتے تو ان کو منع کرتے بیع اور قرض سے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے، اور اس شے کے نفع کو استعمال کرنے سے جس کے نقصان کا بھی وہ ضامن نہ ہو یعنی جب تک نفع و نقصان دونوں میں شرکت نہ ہو تو نفع بھی استعمال نہیں کرسکتے) سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23443، ترقيم محمد عوامة 22472)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں