مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
302. من قال: (إذا) فرضت فخذ ما فرضت
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب تم قرض وغیرہ دو تو جو دیا ہے اُسی کے مثل لو
ترقیم عوامۃ: 22648 ترقیم الشثری: -- 23640
٢٣٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سماك عن الحسن قال: إذا فرضت عددا فخذ عددا، و (إذا) (١) فرضت وزنا فخذ وزنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إن).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم گن کردو تو گن کرلو، اور اگر وزن کر کے دو تو پھر وزن کر کے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23640، ترقيم محمد عوامة 22648)
ترقیم عوامۃ: 22649 ترقیم الشثری: -- 23641
٢٣٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن ايوب عن محمد انه كان يكره ان يسلف عددا (و) (١) ياخذ وزنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أو).
حضرت محمد رحمہ اللہ اِ س بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کسی کو قرض عدداً دے اور اس سے وزناً وصول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23641، ترقيم محمد عوامة 22649)
ترقیم عوامۃ: 22650 ترقیم الشثری: -- 23642
٢٣٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن (باذام) (١) قال: رايت إياس بن معاوية ولي سكر (نبق) (٢) فكان يستقرض القصب وزنا و (يرده) (٣) وزنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (آدم).
(٢) في [ز]: (تبوَ)، والنبق ثمرة شجرة السدر.
(٣) في [ز]: (يرد).
حضرت باذام فرماتے ہیں کہ میں نے ایاس بن معاویہ کو جو سکر بثق کے ولی تھے ان کو دیکھا، سونے کی ٹکیا وغیر ہ وزناً قرض لیتے تھے اور وزناً واپس کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23642، ترقيم محمد عوامة 22650)
ترقیم عوامۃ: 22651 ترقیم الشثری: -- 23643
٢٣٦٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد انهما (قالا) (١) في رجل اقترض من رجل دراهم (عددا بارض) (٢) فجازت بوزنها (ايقضيه) (٣) وزنا؟ فكرها ذلك وقالا: لا يقضيه إلا مثل دراهمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ط]: (القضيه)، وفي [ز]: (ايقضيها).
حضرت حسن اور حضرت محمد سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے سے زمین کے بدلے گن کر دراہم قرض لیے، کیا وہ قرض کی ادائیگی وزن کے ساتھ کرسکتا ہے؟ آپ دونوں حضرات نے اِ س کو ناپسند فرمایا اور فرمایا کہ وہ اسی کے مثل کے ساتھ قرض ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23643، ترقيم محمد عوامة 22651)
ترقیم عوامۃ: 22652 ترقیم الشثری: -- 23644
٢٣٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن (حكيم) (١) بن ⦗٢٩٧⦘ (رزيق) (٢) عن ابيه عن سعيد بن المسيب في رجل كان له على رجل الف لبنة من لبن كبار، والكبار تباع مائتين (بدرهم) (٣) والصغار خمسين ومائتين، قال: نقصه من حقه فهو يحلله إن شاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (حكم).
(٢) في [أ، ح، طـ، ز]: (زريق).
(٣) سقط من [أ، هـ، ح، ط، ز].
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ ایک شخص کی دوسرے پر ہزار بڑی اینٹیں قرض تھیں، بڑی اینٹ ایک درہم کے بدلہ میں دو سو ملتی ہیں جب کہ چھوٹی اینٹ ایک درہم کے بدلہ میں اڑھائی سو ملتی ہیں۔ پس وہ چاہے تو اس کو مباح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23644، ترقيم محمد عوامة 22652)
ترقیم عوامۃ: 22653 ترقیم الشثری: -- 23645
٢٣٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن ابن جريج عن عطاء قال: الوزن بالوزن، والعدد بالعدد.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وزن کی (ادائیگی اور واپسی) وزن کے ساتھ اور عدد کی عدد کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23645، ترقيم محمد عوامة 22653)