مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
311. الدينار الشامي بالدينار الكوفي
شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
ترقیم عوامۃ: 22690 ترقیم الشثری: -- 23686
٢٣٦٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الواحد عن الحكم في الدينار الشامي بالدينار الكوفي وفضل الشامي فضة، قال: لا باس به.
حضرت حکم سے دریافت کیا گیا کہ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا اور شامی دینار کا ایک چاندی کا اضافہ ہونا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا س میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23686، ترقيم محمد عوامة 22690)
ترقیم عوامۃ: 22691 ترقیم الشثری: -- 23687
٢٣٦٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عثمان بن الاسود عن مجاهد قال: لا باس به.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23687، ترقيم محمد عوامة 22691)
ترقیم عوامۃ: 22692 ترقیم الشثری: -- 23688
٢٣٦٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور قال: سالت إبراهيم عن الدينار الشامي بالدينار الكوفي وفضله فضة؟ فكرهه.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا اور اس میں ایک چاندی کا اضافہ ہو تو کیسا ہے؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23688، ترقيم محمد عوامة 22692)
ترقیم عوامۃ: 22693 ترقیم الشثری: -- 23689
٢٣٦٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن معمر عن رجل عن ابن سيرين انه سئل عن مائة مثقال بمائة دينار وعشرة دراهم: فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ز، ح، ط].
حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا گیا کہ سو مثقال کو سو دینار اور دس دراہم کے بدلے فروخت کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23689، ترقيم محمد عوامة 22693)
ترقیم عوامۃ: 22694 ترقیم الشثری: -- 23690
٢٣٦٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يكره دينار شامي بدينار (كوفي) (١) و (درهم) (٢) ، ولا باس إذا كان لك على رجل دينار كوفي (فيعطيك) (٣) دينارا شاميا وتشتري الفضل منه بشيء، ولا تفترقا إلا وقد تصرم ما بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (في).
(٢) في [ز]: (دراهم).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (فتعطيه).
حضرت ابراہیم ناپسند کرتے تھے کہ شامی دینار کو کوفی دینار اور ایک درہم کے بدلے فروخت کیا جائے، اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ کسی شخص کے ذمہ کوئی دینار ہوں، اور وہ آپ کو شامی دینار دے دے، اور زیادتی کے بدلے کوئی چیز خرید لے، اور وہ دونوں اس وقت تک جدا نہ ہوں جب تک کہ آپس کا معاملہ ختم نہ کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23690، ترقيم محمد عوامة 22694)
ترقیم عوامۃ: 22695 ترقیم الشثری: -- 23691
٢٣٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد عن موسى بن مسلم قال: سالت طاوسا، قلت: دينار ثقيل بدينار اخف منه و (درهم) (١) قال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (دراهم).
حضرت موسیٰ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک دینار وزنی کو ایک دینار ہلکا اور ایک درہم کے بدلے فروخت کرنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23691، ترقيم محمد عوامة 22695)