🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

354. الرجل يزرع في الأرض بغير إذن (أهلها)
کوئی شخص دوسرے کی زمین پر بغیر اُس سے پوچھے کاشت کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22885 ترقیم الشثری: -- 23898
٢٣٨٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن عطاء عن رافع ابن خديج رفعه قال: من زرع في ارض قوم بغير إذنهم فليس له من الزرع شيء، ويرد عليه نفقته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عطاء لا يروي عن رافع، أخرجه أحمد (١٥٨٢١)، وأبو داود (٣٤٠٤)، والترمذي (١٣٦٦)، وابن ماجه (٢٤٦٦)، والطيالسي (٩٦٠)، وأبو عبيد في الأموال (١٠٥٧)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٦٩)، والطبراني (٤٤٣٧)، وابن عدي ٤/ ١٣٣٤، والبيهقي (٦/ ١٣٦)، ويحيى بن آدم في الخراج (٢٩٦).
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی غیر کی زمین کو اس کی اجازت کے بغیر کاشت کرے تو کاشت میں سے اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ اس کو اس کا نفقہ (خرچہ) واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23898، ترقيم محمد عوامة 22885)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22886 ترقیم الشثری: -- 23899
٢٣٨٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: مر النبي ﷺ على زرع يهتز (فسال) (١) عنه، فقالوا: رجل زرع ارضا بغير إذن صاحبها، فامره ان يردها وياخذ نفقته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فقالت)، وفي [أ، ح]: (فسألت).
(٢) مرسل؛ الحسن ليس صحابيًا.

حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک سرسبز زمین کے پاس سے گذرے آپ نے اس زمین کے متعلق دریافت کیا، لوگوں نے عرض کیا کہ ایک شخص نے دوسرے کی زمین پر بغیر اجازت کا شت کیا ہے، آپ نے اس کو واپس کرنے کا حکم دیا اور حکم دیا کہ نفقہ (خرچہ) واپس لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23899]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23899، ترقيم محمد عوامة 22886)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22887 ترقیم الشثری: -- 23900
٢٣٩٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابي جعفر الخطمي قال: بعثني (عمي) (١) (انا) (٢) (وغلاما) (٣) له إلى سعيد بن المسيب فقال: ما تقول في المزارعة؟ قال: كان ابن عمر لا يرى بها باسا، حتى حدث (عن) (٤) رافع بن خديج (فيها) (٥) حديثا ان رسول الله ﷺ (اتى) (٦) بني حارثة فراى زرعا في ارض ظهير، فقال:"ما احسن زرع (ظهير) (٧) !"، (فقالوا) (٨) : إنه ليس لظهير، قال:"اليست الارض ارض ظهير؟" قالوا: بلى، ولكنه زارع فلانا، قال:"فردوا عليه نفقته وخذوا (ارضكم) (٩) وزرعكم" (١٠) ، قال رافع: فرددنا عليه نفقته واخذنا زرعنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ح، أ]: (عمر).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، ز].
(٣) في [ط، ح، ز، أ]: (وغلام).
(٤) في [جـ]: (فيها).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [أ، ح، ط]: (أتانى)، وفي [جـ]: (أتى على).
(٧) سقط من: [ط، أ، ز].
(٨) في [ح، ط، أ] (فقال).
(٩) زيادة في [ز].
(١٠) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٣٩٩)، والنسائي ٧/ ٤٠، الطحاوي في شرح المشكل (٢٦٧٠)، والطبراني (٤٢٦٧)، والبيهقي ٦/ ١٣٦.

حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اور ایک لڑکے کو میرے چچا نے حضرت سعید بن المسیب کے پاس بھیجا، ان سے دریافت کیا کہ آپ مزارعت کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، یہاں تک کہ ان کو رافع بن خدیج سے یہ حدیث بیان کی گئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی حارثہ کے پاس آئے اور آپ نے ظھیر کی زمین کو دیکھا، اور فرمایا: ظُھیرکی کھیتی کتنی عمدہ اور اچھی ہے!، لوگوں نے عرض کیا: یہ ظھیر کی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا یہ ظھیر کی زمین نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا، کیوں نہیں، لیکن اس کو فلاں شخص نے (بغیر اجازت) کاشت کیا ہے۔ فرمایا: اس کو اس کا نفقہ (خرچہ) واپس کردو، اور تم اپنی کھیتی واپس لو، حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کو نفقہ واپس کردیا اور کھیتی واپس لے لی، حضرت سعید فرماتے ہیں کہ اپنے بھائی کو عاریتاً زراعت کے لیے دے دو یا پھر چاندی کے بدلے کرایے پردے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23900]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23900، ترقيم محمد عوامة 22887)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23901
٢٣٩٠١ - قال سعيد: (افقر) (١) (اخاك) (٢) او اكره بورق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أعره أرضك، وأصلها الإفقار من إعارة الظهر، وفي [أ، ح، ط]: (فعر)، وفي [جـ، ع]: (فقر).
(٢) في [ز]: (أحاط).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23901، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں