مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
380. الرجل يقول: إن بعتك (غلامي) فهو حر
کوئی شخص اگر یوں کہے کہ اگر میں نے اپنا غلام تجھے فروخت کیا تو آزاد ہے
ترقیم عوامۃ: 23026 ترقیم الشثری: -- 24050
٢٤٠٥٠ - [حدثنا ابو بكر قال] : حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن في رجل قال لرجل: إن بعتك غلامي فهو حر، وقال الآخر: إن اشتريته فهو حر، قال: يعتق من مال (البائع) (١) ؛ لانه حنث قبله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا: اگر میں نے اپنا غلام تجھے فروخت کیا، تو وہ آزاد ہے، دوسرے نے کہا: اگر میں نے اس کو خریدا تو وہ آزاد ہے۔ فرمایا بائع کی طرف سے آزاد شمار ہوگا کیونکہ وہ پہلے حانث ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24050، ترقيم محمد عوامة 23026)
ترقیم عوامۃ: 23027 ترقیم الشثری: -- 24051
٢٤٠٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن هشام (الدستوائي) (١) قال: حدثنا حماد عن إبراهيم قال: (هو) (٢) حر من (مال) (٣) البائع لانه حنث اولهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الدستواني).
(٢) سقط من [أ، ح، هـ].
(٣) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بائع کی طرف سے آزاد ہوگا کیونکہ وہ ان دونوں میں پہلے حانث ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24051، ترقيم محمد عوامة 23027)