🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

389. في (الرقبى) وما سبيلها
رُقبی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23082 ترقیم الشثری: -- 24108
٢٤١٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (يزيد) (١) بن زياد (بن) (٢) ابي الجعد عن حبيب بن ابي ثابت عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الرقبى، (و) (٣) قال:"من ارقب رقبى فهي له" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (زيد).
(٢) في [ط]: (عن).
(٣) سقطت من [هـ، ط].
(٤) صحيح؛ صرح حبيب بالسماع عند النسائي، وأخرجه أحمد (٤٨٠١)، والنسائي ٦/ ٢٧٤، وعبد الرزاق (١٦٩٢٠)، وابن ماجه (٢٣٨٢).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رقبی سے منع فرمایا اور فرمایا: جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ اسی کا ہے۔ (رُقبی کہتے ہیں ایک شخص دوسرے سے کہے کہ میں نے یہ گھر تجھے ہبہ کردیا ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف پھر لوٹ جائے گا، اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہارا ہوگا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24108، ترقيم محمد عوامة 23082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23083 ترقیم الشثری: -- 24109
٢٤١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حنظلة عن طاوس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تحل الرقبى، فمن ارقب رقبى فهي في سبيل الميراث" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ طاوس تابعي، أخرجه النسائي في الكبرى (٦٥٤٥)، وعبد الرزاق (١٦٩١٢).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رقبی حلا ل نہیں ہے۔ جس کو رقبی میں کو مکان مل جائے تو وہ میراث میں تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24109، ترقيم محمد عوامة 23083)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23084 ترقیم الشثری: -- 24110
٢٤١١٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن ابي نجيح عن طاوس ⦗٤٢٢⦘ قال: قال رسول الله ﷺ:"لا رقبى، من ارقب رقبى فهي لورثة المرقب"] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [هـ، أ].
(٢) مرسل؛ طاوس تابعي.

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رقبّی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل جائے تو وہ دینے والے کے ورثاء کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24110، ترقيم محمد عوامة 23084)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23085 ترقیم الشثری: -- 24111
٢٤١١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) شعبة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: قال علي:"العمرى والرقبى (سواء) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ]: (سوى).
(٣) منقطع؛ مجاهد لا يروي عن علي.

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا عمری اور رقبٰی کا حکم برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24111، ترقيم محمد عوامة 23085)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23086 ترقیم الشثری: -- 24112
٢٤١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن حسان قال: سمعت مجاهدا يقول: (من اعمر) (١) عمرى فهي له ولورثته من بعده، لا ترجع إلى الذي اعمرها، والرقبى مثلها، قلت لمجاهد: ما الرقبى؟ قال: قول الرجل: هي (للآخر) (٢) مني ومنك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ابن عمر).
(٢) في سنن البيهقي (٦/ ١٧٦): (لآخر من بقي).

حضرت مجاہد رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کو عمری کے طور پر مکان مل جائے تو وہ زندگی میں اس کا ہوگا اور مرنے کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ ایسا مکان واپس عمری میں دینے والے کو نہیں ملے گا اور رقبی بھی اس کی مثل ہے۔ میں نے مجاہد رحمہ اللہ سے پوچھا کہ رقبی کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ رقبی کہتے ہیں کہ کوئی آدمی یوں کہے کہ یہ مکان ہم دونوں میں جو زیادہ دیر زندہ رہا اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24112، ترقيم محمد عوامة 23086)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23087 ترقیم الشثری: -- 24113
٢٤١١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن ابي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: (الرقبى والعمرى) (١) (سواء) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز] (العمرى والرقبا).
(٢) في [أ، ح]: (سوى).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ عمری اور رقبی برابر ہیں۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ عمری، ہبہ، عطیہ اور قرضہ پر جب قبضہ کرلیا جائے وہ نافذ ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24113، ترقيم محمد عوامة 23087)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24114
٢٤١١٤ - قال وكيع: العمرى والهبة والعطية و (النحلة) (١) إذا قبضت فهي جائزة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (النخل).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24114، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں